خطبات وقف جدید — Page 81
81 حضرت مصلح موعود مضبوط ہوتا ہے اس کی شاخیں بھی وسیع ہوتی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَثَلُ كَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (ابراہیم:27) یعنی کلمہ طیبہ کی مثال ایک ایسے درخت کی سی ہے جس کا تنا مضبوط ہو اور اس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں۔پس آپ لوگ پہلے پاکستان اور ہندوستان کو احمدی بنائیں اور جب یہ لوگ احمدی ہوگئے تو خود بخود چندے بھی دیں گے اور غیر ملکوں میں بھی اسلام کی اشاعت کیلئے اپنے آدمی بھیجوانا شروع کر دیں گے اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کے مطابق آپ لوگ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کریں گے۔اور آپ کی دعائیں کثرت سے قبول ہونے لگیں گی۔پس ہندوستان میں بھی تبلیغ اسلام کو وسیع کرنا ہمارے لئے ضروری ہے آپ ہندوستان میں جو کروڑوں مسلمان پائے جاتے ہیں یہ کہیں باہر سے نہیں آئے بلکہ خود ہندوؤں میں سے ہی نکل کر آئے ہیں ورنہ جو مسلمان باہر سے ہندوستان میں آئے تھے وہ بہت قلیل تھے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم ہندوستان میں بھی تبلیغ اسلام پر زور دیں۔اس ملک کی ترقی اور عظمت کے قیام کیلئے مسلمانوں نے آٹھ سو سال تک کوشش کی ہے اور ہندوستان کے چپہ چپہ پر ان محبان وطن کی لاشیں مدفون ہیں جنہوں نے اس کی ترقی کیلئے اپنی عمر میں خرچ کر دی تھیں۔پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے خوبصورت اصول پیش کر کے ہندوؤں اور سکھوں کو بھی اپنا جزو بنانے کی کوشش کریں۔جب تک ہم ہندوؤں میں تبلیغ نہیں کریں گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کرشن ثابت نہیں ہو سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جس طرح مسیح اور مہدی قرار دے کر اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ آپ کی جماعت کو مسیحیوں پر بھی غلبہ ملے گا اور مسلمانوں کو بھی آپ کے ذریعہ ہدایت حاصل ہوگی۔اسی طرح آپ کو کرشن قرار دے کر اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ہندوؤں میں بھی آپ کی تعلیم کی قبولیت پھیلے گی۔چنانچہ جو دوست قادیان میں رہتے ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ ہندوؤں اور سکھوں میں اور اسی طرح مسلمانوں میں بھی احمدیت کی طرف بڑی رغبت پیدا ہورہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ایک دفعہ الہام ہوا کہ وو پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف زور کے ساتھ رجوع ہوگا۔‘ ( تذکرہ 247) اور یہ ظاہر ہے کہ جب ان کا اسلام کی طرف رجوع ہو گا تو چونکہ احمدیت اسلام سے جدا نہیں اس لیے لا زم وہ لوگ احمدیت کو قبول کریں گے اور بجائے دشمن ہونے کے قادیان کو آباد کرنے کی کوشش کریں گے۔ہماری عمریں تو محدود ہیں ہماری اصل تمنا یہی ہے کہ اسلام اور احمدیت دنیا میں پھیلے اور ہمیں خدا تعالیٰ