خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 54 of 682

خطبات وقف جدید — Page 54

۔۔۔۔۔54 حضرت مصلح موعود خطبه جمعه فرموده 25 اپریل 1958 ء بمقام ربوہ سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میری بیماری کے پچھلے تین سالوں میں جو کسی قدر مجھے صحت ہوئی تھی وہ گو در میان میں آکر رک گئی تھی اور بعض عوارض شروع ہو گئے تھے لیکن پھر بھی گزارا ہو جاتا تھا اور خیال تھا کہ اب کے پہاڑ پر جانے کی وجہ سے شاید اور زیادہ فائدہ ہو لیکن اس سال گرمی اس غضب کی پڑی ہے کہ پچھلے سال جب ہم مئی کے مہینہ میں پہاڑ پر گئے تھے تو وہاں لحاف اوڑھ کر سوتے تھے لیکن اس دفعہ پہاڑ پر بھی اتنی گرمی پہنچی ہے کہ وہاں بھی بغیر کپڑے کے سونا پڑا ہے اس لئے پہاڑ پر جا کر جو فائدہ ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا یہاں تو انتہائی گرمی ہے۔کل یہاں درجہ حرارت 112F0 تھا۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بھی میں اخبارات پڑھا کرتا تھا تو ایک دفعہ اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی کہ جیکب آباد میں درجہ حرارت 111F0 تک جا پہنچا ہے اور اس پر شور مچ گیا تھا کہ دوزخ کا منہ کھل گیا ہے۔ایک حدیث میں رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ دوزخ سال میں دو دفعہ سانس لیتا ہے ایک سانس تو وہ گرمی میں لیتا ہے اور ایک سانس سردی میں لیتا ہے اس دفعہ بھی گرمی اتنی شدید ہے کہ کمزور آدمی اس کی برداشت کی طاقت نہیں رکھتا۔نوجوان آدمی تو اس کی پرواہ نہیں کرتا آخر اس گرمی میں دوست روزے بھی رکھتے رہے ہیں اور سارا مہینہ بعض لوگ درس بھی دیتے رہے ہیں۔اب تو کمزوری کی وجہ سے میں زیادہ کام نہیں کر سکتا لیکن اپنی جوانی کے زمانے میں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ادھیڑ عمر میں یعنی 1922 ء میں میں نے وہ درس دیا تھا جو تفسیر کبیر ( سورۃ یونس تا کہف) کی صورت میں چھپا ہوا ہے اس وقت میری عمر 34 سال کی تھی اور قرآنِ کریم میں خدا تعالیٰ حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ د کہل میں باتیں کیا کرتے تھے اور تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو 33 سال میں نبوت ملی تھی اور باتیں کرنے سے یہی مراد ہے کہ آپ نبوت والی باتیں کیا کرتے تھے ورنہ اڑھائی تین سال کی عمر میں سارے بچے باتیں کرنے لگ جاتے ہیں اور اس میں حضرت عیسی علیہ السلام کی کوئی فضیلت نہیں رہتی۔عام طور پر نبوت 40 سال کے بعد ملتی ہے لیکن اس زمانے میں لوگوں کو جلد پیغام پہنچانے کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام کو 33 سال کی عمر میں ہی نبوت کا مقام عطا کر دیا گیا تھا۔