خطبات وقف جدید — Page 343
343 حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے سامنے نیک نمونہ پیش کریں گے اور اپنے دل میں سوز و گداز کے ساتھ اپنی دلی دعاؤں میں ان کو یا درکھیں گے تو یا درکھیں کہ پھر آئندہ نسلیں بھی آپ سے ایسا ہی سلوک کریں گی۔پس یہ جو دو ماہ سترہ دن اس صدی کے باقی ہیں ان کو خصوصیت کے ساتھ ان دعاؤں میں وقف کریں اپنے حالات کا جائزہ لیں اور اپنے دلوں کو ٹولیں اور دیکھیں کہ کہاں کہاں اور کس حد تک اصلاح نفس کے لحاظ سے، تربیت کا جو مجاہدہ ہم کر رہے ہیں اسکے لحاظ سے ، اور خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے کے لحاظ سے کمی رہ گئی ہے اور دعا یہ کریں کہ ان دو ماہ سترہ دن میں خدا تعالیٰ اتنی برکت ڈال دے کہ وقت کے پیمانے کے لحاظ سے نہیں بلکہ فضل کے پیمانے کے لحاظ سے ہمیں عمل کی توفیق عطا ہو اور اللہ تعالیٰ اس عمل کو قبول کرتے ہوئے ہماری جزاؤں کو لا انتہا کر دے۔اس مختصر تعارف کے بعد اب اسی مضمون کی روشنی میں میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے وقف جدید کی تحریک پہلے صرف پاکستان اور ہندوستان تک محدود تھی لیکن تقریباً تین سال کا عرصہ ہوا اسے ساری دنیا میں پھیلا دیا گیا ہے اور اگر چہ بعض ممالک ایسے ہیں جہاں وقف جدید کا چندہ و ہیں انہی ممالک میں خرچ کیا جاتا ہے مثلاً افریقہ کے ممالک اور بعض دوسرے ممالک ہیں مگر ترقی یافتہ ممالک میں جماعتیں وقف جدید کا جو چندہ ادا کرتی ہیں وہ زیادہ تر ہندوستان میں خرچ کے لئے وقف ہے۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت وقف جدید کے لحاظ سے قربانی میں مسلسل آگے بڑھتی چلی جارہی ہے۔1984ء میں، وعدوں کے متعلق تو یہاں ذکر نہیں لیکن، وصولی سترہ لاکھ پندرہ ہزار بہتر روپے تھی۔1985ء میں ہیں لاکھ چوالیس ہزار ہوگئی۔1986ء میں تیئیس لاکھ بانوے ہزار اور 1987ء میں اٹھائیس لاکھ اکسٹھ ہزار تک جا پہنچی اور اب 1988ء میں خیال ہے کہ بجٹ انشاء اللہ اکتیس لاکھ سے بڑھ جائے گا یعنی کل آمد بڑھ جائے گی لیکن اس تاریخ تک جب یہ رپورٹ بھجوائی گئی پچیس لاکھ پچاسی ہزار روپے وصولی تھی۔وقف جدید کا سال اگر چہ دسمبر میں ختم ہوتا ہے لیکن وصولی جو گزشتہ سال کی ہے وہ اگلے ایک دو ماہ تک آتی چلی جاتی ہے۔اور پہلے کیونکہ جلسہ سالا نہ ہوا کرتا تھا اس لئے دسمبر کے آخر پر سب سے زیادہ ہوا کرتی تھی اب یہ Peak یعنی سب سے زیادہ وصولی وہاں سے تبدیل ہو کر جنوری میں داخل ہوگئی ہے۔کیونکہ اب ڈاک کے ذریعہ آتی ہے اس لئے عموماً سال کے آخر پر جب جماعتیں حساب سمیٹتی ہیں تو زیادہ تر رقمیں جنوری میں داخل کرتی ہیں۔مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریباً 24 سال وقف جدید میں خدمت کی توفیق ملی ہے میرا گزشتہ تجربہ یہی ہے کہ بعض دفعہ ہیں فیصد تک یا