خطبات وقف جدید — Page 301
301 حضرت خلیفہ مسیح الرابع شکار ہوگئے۔تیسرا جنازہ مکرم چوہدری محمد صادق صاحب جھنگ کا ہے اور چوتھا مکر مہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری بشیر احمد خاں صاحب کا ہے۔وہ ہمارے صلاح الدین شمس ( جو منیر الدین صاحب شمس کے بھائی ہیں ) کی خوشدامن تھیں۔بشری صاحبہ بنت مکرم نذیر احمد صاحب جنگلی بھی عین جوانی کے عالم میں ایک بچی چھوڑ کر وفات پاگئیں۔نیز مکرمہ اہلیہ صاحب مکرم حکیم محمد دین صاحب قادیان اور مکرم ماسٹر امیر عالم صاحب شیخو پورہ ہیں (انکے الفضل میں بہت سے مضمون شائع ہوتے رہے ہیں۔جماعت کے بہت سے لوگ ان سے واقف ہوں گے ) وفات پاگئے ہیں۔محمد سرور صاحب وہاڑی کی والدہ بھی فوت ہوگئی ہیں۔مکرم و محترم صاحبزادہ احمد لطیف صاحب ابن مکرم صاحبزادہ محمد طیب صاحب بھی وفات پاگئے ہیں۔وہ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کے پوتے تھے اور بہت ہی فدائی اور مخلص تھے۔جماعتی کاموں میں پیش پیش رہنے والے تھے سارے خاندان میں نمونے کے احمدی تھے۔ایک لمبا عرصہ تک بیچارے بیمار اور صاحب فراش رہے اور بڑی تکلیف میں وقت گزارا لیکن بڑے صبر کے ساتھ۔یہ جنازے ہیں۔ان سب کیلئے خصوصیت کے ساتھ مغفرت کی دعا کی جائے۔نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد جو جمعہ کے ساتھ جمع ہوگی ، ادا کی جائے گی۔