خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 300 of 682

خطبات وقف جدید — Page 300

300 حضرت خلیفہ مسیح الرابع ہر آن آگے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ایک بھی دن ایسا نہیں آیا اس ابتلاء میں جبکہ کسی جگہ سے یہ بُری خبر آئے کہ جماعت کا قدم پیچھے ہٹ گیا ہے۔وقف جدید کی یہ رپورٹ بہت تفصیلی ہے۔اس کے پڑھنے کا تو وقت نہیں۔میں نے عمومی باتیں آپ کے سامنے بیان کر دی ہیں۔اس رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سارے پاکستان میں بفضلہ تعالیٰ ہر جہت سے وقف جدید کا قدم آگے ہی بڑھا ہے۔17 دسمبر تک کل وصولی میں قریباً سوالاکھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جیسا کہ گزشتہ دستور چلا آ رہا ہے اس کی رُو سے جنوری تک یہ وصولیاں ہوں گی اور لکھوکھہا روپیہ جنوری تک مزید وصولی ہونے کی توقع ہے۔زائد جتنا بھی وصول ہوگا وہ گزشتہ سال سے بڑھ کر ہے مجھے امید ہے کہ ہر میدان میں جماعت حسب دستور حسب روایات آگے ہی قدم بڑھائے گی ، دعاؤں سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اس پر تو کل کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں۔دشمن کو ہمارا یہی جواب ہے کہ تم جتنا چاہو زور لگا لو، ایڑی چوٹی کا زور لگاؤ ، جو کچھ تمہاری بساط میں ہے خرچ کر ڈالو ، اپنے گھوڑے، اپنے مال مویشی ، اپنی قو تیں، اپنے لشکر سب جھونک دو مگر آگے ہی آگے بڑھنے سے متعلق اللہ تعالیٰ کا وعدہ جماعت احمدیہ کے حق میں ہمیشہ پورا ہوتے دیکھو گے۔تمہارے دل جلتے ہیں تو اس کا کوئی علاج نہیں۔ہم آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ایک دن بھی ہم تم سے رکنے والے نہیں ہیں۔ہم نہ رکیں گے نہ رک سکتے ہیں اور نہ کبھی یہ ممکن ہے کہ خدا کی جماعتیں کسی میدان میں بھی آکر مات کھا جائیں یا پیچھے ہٹ جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ آگے ہی بڑھاتا چلا جائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: کچھ جنازہ غائب کے متعلق درخواستیں آئی ہیں۔خاص طور پر ایک دو فوت شدگان کے لئے مجھے بھی تحریک ہوئی کہ جمعہ پر ہی ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے اور ان کے ساتھ باقی بھی شامل ہو جائیں گے۔سب سے پہلے مکرم چوہدری غلام حید رصاحب صدر جماعت چک 56 ضلع بہاولپور کی وفات کا اعلان کرتا ہوں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔انکو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کے دو بیٹے مربی ہیں۔ایک پاکستان میں کام کر رہا ہے اور ایک گھانا میں کام کر رہا ہے۔وہ بہت ہی غیر معمولی اخلاص کا جذبہ رکھنے والے بزرگ تھے بہت سادہ طبیعت رکھتے تھے لیکن نہایت اچھے مبلغ تھے۔خدا کے فضل سے وہ اپنے سارے رشتہ داروں میں احمدیت پھیلانے کا موجب بنے۔ان کے ایک بیٹے ہیں مکرم ناصر احمد صاحب ماہی ، وہ گھانا میں ہیں وہ بھی جنازے میں شامل نہیں ہو سکے۔اسلئے ان کے لئے خاص طور پر تحریک ہوئی کہ نماز جمعہ کے ساتھ ہی ان کی نماز جنازہ غائب پڑھی جائے۔دوسرا جنازہ مکرم بشارت احمد محمود مبلغ سلسلہ مغربی جرمنی کے چھوٹے بھائی کا ہے یہ عین جوانی کے عالم میں ایک حادثے کا