خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 302 of 682

خطبات وقف جدید — Page 302

302 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع خطبہ جمعہ فرموده 2 جنوری 1987 ء بیت الفضل لندن تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: وَالَّذِينَ تَبَوَّوُ الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا أَوْتُوْاوَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ فَفَ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 8 (الحشر : آیت 10 ) اور پھر فرمایا: اس آیت میں جس کی میں نے تلاوت کی ہے جو مضمون بیان ہوا ہے اس کا آج کے خطبہ سے ایک گہرا تعلق ہے لیکن اس سے پہلے کہ میں خطبہ کے اس مرکزی حصہ کی طرف آؤں آج وقت سے تعلق رکھنے والی چند ابتدائی با تیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔وقت کیا ہے؟ یہ تو ایک گزرتی ہوئی قدر ہے جس پہ کہیں ہاتھ نہیں رکھا جاسکتا، کہیں انگلی اس پہ نکائی نہیں جاسکتی۔ماضی، حال میں اور حال مستقبل میں مسلسل اس طرح بدلتے چلے جارہے ہیں کہ ان کے وقت کا کوئی حصہ بھی کس لمحے کے کروڑویں حصہ میں بھی معین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پیشتر اس کے کہ آپ اسے کہیں معین کریں وہ وقت ماضی بن چکا ہوگا یا ابھی آیا ہی نہیں ہو گا۔آپ کو انتظار کرنا پڑے گا اور جب آئے گا تو پیشتر اس کے کہ آپ کا ذہن اس کا تصور بھی کر سکے وہ ماضی میں گزر جاتا ہے۔ہم ہر گزرتے ہوئے وقت کو حال سمجھ رہے ہوتے ہیں۔نہ ماضی سے ہمارا تعلق ہے کیونکہ در حقیقت وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے اور نہ مستقبل سے کوئی تعلق ہے کیونکہ اس کا ایک مبہم انتظار ہی ہوتا ہے اور مستقبل کا جو حصہ آتا ہے وہ ہمیں حال دکھائی دیتا ہے حالانکہ وہ دراصل حال ہے ہی نہیں خدا تعالیٰ نے اس کا ئنات کو عجیب بنایا ہے یہ ہمارے لئے بظاہر نہایت ٹھوس بھی ہے اور سوچنے والوں کیلئے اس میں یہ پیغام بھی رکھ دیا ہے کہ اس میں کچھ بھی حقیقت نہیں یہ تو صرف خالق کا ئنات ہے جو وقت کا مالک بھی ہے۔ماضی بھی اس کے علم میں ہے۔حال کو بھی وہ جانتا ہے اور مستقبل بھی اس کے احاطہ اختیار میں ہے۔پس خدا کے سوا کوئی بھی مالک نہیں۔لیکن اس کے باجود انسان کچھ پیمانے گھڑ لیتا ہے۔اور یہ پیمانے بھی درحقیقت اس کے اپنے گھڑے ہوئے نہیں ہوتے قدرت نے انسان کی ذہنی سوچوں کو آسان کرنے کیلئے اور اسے اپنی زندگی کے لائحہ عمل کو مرتب کرنے کے قابل بنانے کے لئے وقت کو مختلف ادوار