خطبات وقف جدید — Page 143
143 حضرت خلیفتہ اسیح الثالث پس اے خدا ! اپنی رحمت کے چشموں سے ہماری بنجر زمین کو سیراب کر ،اے خدا! ہمارے ذریعہ سے ان وعدوں کو پورا کر جو تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دئے تھے اے خدا ہمیں یہ توفیق عطا کر کہ ہم ان قربانیوں کو تیرے حضور پیش کریں جو تو اپنی اس جماعت سے چاہتا ہے اور اے خدا! ہماری زندگیوں میں وہ دن لا جب ہم یہ دیکھیں کہ تیری توحید دنیا میں قائم ہو چکی ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے اسلام نے تمام ادیان باطلہ کو شکست دے دی ہے۔اے خدا ! تیرے نور سے یہ دنیا بھر جائے اور تیری نورانی تجلی سے ہمارے سینے منور ہو جائیں۔آمین صلى الله ***** الفضل ربوہ مؤرخہ 4 جنوری 1967ء)