خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 51 of 682

خطبات وقف جدید — Page 51

51 حضرت مصلح موعود زمین نکلے گی وہ ہماری ہے کیونکہ ہمارے آدمیوں نے وہاں اپنا جھنڈا گاڑا ہے۔ہالینڈ والے کہتے ہیں کہ وہ علاقہ ہمارا ہے کیونکہ ہمارے آدمیوں نے وہاں اپنا جھنڈا گاڑا ہے، جاپان والے کہتے ہیں کہ وہ علاقہ ہمارا ہے کیونکہ وہاں ہمارے آدمیوں نے اپنا جھنڈا گاڑا ہے ، روس والے کہتے ہیں کہ وہ علاقہ ہمارا ہے کیونکہ وہاں ہمارے آدمیوں نے اپنا جھنڈا گاڑا ہے۔بہر حال وہ خیالی جگہ جہاں ابھی تک آبادی نہیں صرف قیاس ہے کہ وہاں کسی وقت آبادی ہو جائے گی ابھی سے حکومتیں اس پر اپنا حق جتا رہی ہیں۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ان جھنڈوں میں سے ایک جھنڈ امحمد رسول اللہ ﷺ کا بھی نہ ہو تا کہ ہم کہہ سکیں کہ یہ علاقہ نہ امریکہ کا ہے نہ جاپان کا ہے نہ ہالینڈ کا ہے نہ روس کا ہے بلکہ یہ محمد رسول اللہ ﷺ کا علاقہ ہے کیونکہ آپ پر ایمان لانے الله والوں نے آپ کا جھنڈا وہاں گاڑا ہے اور چونکہ جو کچھ محمد رسول اللہ ﷺ کا ہے وہ خدا تعالیٰ کا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے قُلْ اِنَّ صَلوتِی وَ نُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العلمينَ (سورة انعام آیت: 163 ) یعنی اے محمد رسول اللہ یہ تو لوگوں سے کہہ دے کہ میری ہر قسم کی عبادتیں ، میری قربانیاں ، میری زندگی اور میری موت سب اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے اس لئے جو کچھ محمد رسول اللہ ﷺ کا ہے وہ خدا تعالیٰ کا ہے۔پس دنیا میں جو چیز محمد رسول اللہ ﷺ کی بنے گی وہ آپ ہی خدا تعالیٰ کی بن جائے گی کیونکہ آپ کے سوا اور کوئی وجود دنیا میں ایسا نہیں جس نے توحید کامل کو قائم کیا ہواور خدا تعالی کی حکومت تو حید ہی کے ذریعے سے دنیا میں آتی ہے صرف منہ سے کہہ دینا کہ اے خدا تیری بادشاہت جس طرح آسمانوں پر ہے ویسی ہی زمین پر بھی ہو یہ کافی نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے تو صرف یہ دعا کی تھی اور محمد رسول اللہ ﷺ نے عملاً خدا تعالیٰ کی حکومت دنیا میں قائم کر کے دکھا دی اور وہ لوگ جو بت پرستی کرتے تھے اور طرح طرح کے عیوب میں مبتلاء تھے انھیں پاکیزہ کر کے کامل توحید پر صلى الله صلى الله قائم کر دیا یہاں تک کہ وہ لوگ جو رات دن شرک میں مبتلا تھے اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئے۔چنانچہ جن لوگوں نے فتح مکہ سے قبل مسلمانوں پر بڑے بڑے سخت ظلم کیے تھے اور ان پر گندے حملے کئے تھے جیسے ہندہ جس نے بعض مسلمان شہیدوں کے کلیجے نکلوا کر انھیں کچا چبا لیا تھا۔ان کے متعلق فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم ﷺ نے حکم دیا کہ وہ جہاں کہیں ملیں انھیں قتل کر دیا جائے۔ہندہ بڑی ہوشیار عورت تھی جب رسول کریم ﷺ نے عورتوں کی بیعت لینی شروع کی تو ہندہ چادر اوڑھ کر ان میں شامل ہو گئی۔جب آپ نے بیعت لینی شروع کی اور فرمایا کہ کہو ہم زنا نہیں کریں گی ، چوری نہیں کریں گی ، شرک نہیں کریں گی تو ہندہ بے اختیار بول اٹھی اور کہنے گی یا رسول اللہ کیا اب بھی ہم شرک کریں گی؟ آپ اکیلے تھے اور ہم سارا عرب آپ کے مخالف تھے آپ نے توحید کی تعلیم دینی شروع کی اور ہم نے 360 دیوتاؤں