خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 169 of 682

خطبات وقف جدید — Page 169

169 حضرت خلیق لمسیح الثالث کیا ، اس سے وہ محبت کرتا ہے ، اس سے پیار کرنے لگتا ہے ، اس کا بہی خواہ بن جاتا ہے اس سے ہمدردی و غمخواری کرتا ہے۔دنیا اپنی ناسمجھی کی وجہ سے ہمارے ساتھ جو بھی سلوک کرے ، ہمیں غصہ نہیں آنا چاہیے۔ہمیں بدلہ لینے کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے اور ایسوں کیلئے بھی دعا کرتے رہنا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ہمیں تاکیدی حکم فرمایا ہے کہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ ہر اس شخص کیلئے دعائیں کرتا ر ہے جو اس احمدی کیلئے دشمنی کے جذبات رکھتا ہے۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو حقیقی مسلمان کی ایک صفت سے محروم ہو جاتا اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا ایک دروازہ اپنے پر کھول لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے اور محبت و اخوت اور ہمدردی و غمخواری کے جس مقام پر اللہ تعالیٰ نے جماعت کو بٹھایا ہے ،اس مقام پر ہی وہ ہمیں قائم رکھے اور اسی پر استقامت بخشے تا کہ اس کے فضلوں کے ہم زیادہ سے زیادہ وارث بنتے چلے جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔“ (روز نامه الفضل ربوہ 6 جنوری1971ء) *****