خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 101 of 682

خطبات وقف جدید — Page 101

101 حضرت خلیفہ امسح الثالث پیغام فرمودہ 23 را پریل 1966ء میں اس اعلان کے ذریعہ احباب جماعت کو تحر یک کرتا ہوں کہ وہ حضرت مصلح موعود علیہ اسے الثانی رضی اللہ عنہ کی خواہش کے احترام میں اس سال وقف جدید کے وعدے کم از کم چھ لاکھ تک پہنچادیں۔جماعت کے اخلاص اور دین کی خاطر قربانی کے جذبہ کو دیکھتے ہوئے یہ امر مشکل نہیں ہے۔پس ہر دوست جو وقف جدید کی تحریک میں حصہ لے رہا ہے۔اپنا چندہ وقف جدید اس سال حتی الوسع دو گنا کر دے اور جو دوست اس تحریک میں شامل نہیں ہیں وہ اس سال اس تحریک میں شمولیت کی سعادت ضرور حاصل کریں تا وقف جدید کا بجٹ اس سال چھ لاکھ تک پہنچ جائے۔اللہ تعالیٰ جملہ احباب کے اخلاص اور اموال اور جذبہ قربانی میں برکت دے اور انہیں اس تحریک میں بیش از بیش حصہ لینے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین