خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 658
خطبات طاہر جلد ۹ 658 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۹۰ء ہیں۔بعض لوگ جن کے پاس مالی توفیق نہیں ہوئی وقف کرتے ہیں ان کے متعلق میری گزارش یہ ہے کہ وہ وقف بے شک کریں لیکن اگر بعض لوگوں نے جس طرح کہ بعض ہمارے مخلصین ابھی کر رہے ہیں رو پے بھجوانے شروع کئے یا وعدے کئے کہ آپ اپنی طرف سے جس کو چاہیں بھجوائیں ہم وقف ہیں وقت نہیں دے سکتے مگر رقم مہیا کر سکتے ہیں۔ایسی رقمیں بھجوائیں اور جیسا کہ میں نے کہا بھجوا بھی رہے ہیں اور وہ اتنی کافی ہوئیں کہ سارے خواشمندوں کو بھجوایا جا سکے تو انشاء اللہ تعالیٰ سب کو بھجوائیں گے لیکن اگر اتنی کافی نہ ہوئیں تو پھر جو خواہشمند ہیں ان میں سے انتخاب کرنا ہوگا اور جو نسبتاً زیادہ اہلیت والے ہیں ان کو بھجواسکیں گے۔زبانوں کے متعلق بھی معلومات بھجوائی جائیں گی لیکن یہ یاد رکھیں کہ وقف یعنی عارضی وقف کرتے وقت آپ کے ذہن میں جو بھی ملک ہے۔مشرقی یورپ کا ہو، روس ہو یا چین ہو جو بھی نئے ممالک ہمارے پیش نظر ہیں ان میں سے جو آپ کو زیادہ پسند ہو یا اپنا طبعی رجحان پاتے ہوں۔ان کی زبان سیکھنی شروع کر دیں اور سروست ابتدائی تعلیم کے لئے جو عام ٹکسالی کی چھوٹی چھوٹی کتا بیں یالیسٹس وغیرہ مہیا ہیں اس سے آپ بے شک کام لیں۔ابتدائی تعارف ضرور ہو جانا چاہئے۔روزمرہ کی چند باتیں کرنی آجائیں اور بعد میں ہم آپ کو جولٹریچر دیں گے اس سے بہت سی ضرورت پوری ہو جائے گی لیکن کچھ تعارف کے بعد جب آپ وہاں جائیں گے تو وہاں زبان سیکھنی زیادہ آسان ہوگی۔پہلے سے تعارف ہو تو پھر بہت جلدی انسان رواں ہو جاتا ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ پانی جب خشک جگہ پہ پھینکتے ہیں تو کس طرح آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہے لیکن پانی کو ایک پتلی سی بھی گیلی لکیر مل جائے تو بڑی تیزی سے اس پر بہنے لگتا ہے تو پہلے پانی مہیا نہیں تو گیلی لکیریں ہی اپنے اوپر ڈال لیں ان زبان کی گیلی لکیروں پر پھر زبان روانی سے چلے گی۔تو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے جماعت کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہم آپ کے لئے پوری محنت سے تیاری کر سکیں اور آپ اپنی ذاتی ذمہ داریاں بھی ادا کریں اور دعا بہت کریں۔یہ آخری بات ہے لیکن ہر پہلی بات سے زیادہ افضل اور زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے۔دعا میں جو برکت ہے اس کی کوئی مثال دنیا میں اور کسی تدبیر میں نہیں ہے۔دعا میں تدبیر اور دعا دونوں باتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر بہت ہی لطیف روشنی -