خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 659
خطبات طاہر جلد ۹ 659 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۹۰ء ڈالی ہے اور بہت ہی گہری حکیمانہ باتیں بیان فرمائی ہیں۔خلاصہ یہی ہے کہ دعا دنیا کی سب سے عظیم تدبیر ہے جو تقدیر پر جال ڈالتی ہے اس سے بڑی تدبیر کیا ہوگی جو تقدیر کو اپنے دام میں لے لے اور تقدیر الہی اور انسانی کوششیں جب اکٹھی مل کر آگے بڑھتی ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ایسے آگے بڑھنے والے کی راہ نہیں روک سکتی۔پس ان دعاؤں سے بھی بہت کام لیں۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو اور یہ عظیم پہاڑ جو ہمارے سامنے کھڑے ہیں انہیں سر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا: اب چونکہ دن چھوٹے ہو چکے ہیں اور جب ہم جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتے ہیں تو عصر کی نماز کا وقت شروع ہو چکا ہوتا ہے کیونکہ آج کل اڑھائی اور تین کے درمیان عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے اس لئے جب تک یہ دن چھوٹے ہیں اور ان کا تقاضا رہے گا اس وقت تک ہم جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع کرتے رہیں گے۔پس آج پہلے دن اسی ضرورت کے پیش نظر جمعہ کے معاً بعد عصر کی نماز بھی ساتھ ہی پڑھی جائے گی۔