خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 655
خطبات طاہر جلد ۹ 655 خطبه جمعه ۲ / نومبر ۱۹۹۰ء ہے۔تو ان دونوں پہلوؤں سے جرمنی کی جماعت نہ صرف انگلستان کی جماعت کو پیچھے چھوڑ گئی ہے بلکہ فاصلہ زیادہ بڑھا چکی ہے اور اب تو تقریباً ایک اور دو کی بات ہوگئی ہے۔بہر حال خدا کرے کہ آپ کی جماعت کو بھی تعداد میں ویسی برکت ملے اور اخلاص اور قربانیوں میں بھی اور مالی استطاعت میں بھی ویسی برکت ملے کہ آپ مقابلے کی اس دوڑ میں آگے بڑھ سکیں اگر برابر نہیں ہو سکتے آگے نہیں بڑھ سکتے تو کم سے کم فاصلہ کم کرنے کی کوشش کریں۔چوتھے نمبر پر امریکہ ہے اور امریکہ نے جتنا وعدہ لکھوایا تھا اکسٹھ ہزار پانچ سو انتالیس، وہ پورا کر دیا ہے اور پھر کینیڈا ہے جس نے اکتالیس ہزار اسی کا وعدہ کیا تھا آج ہی اطلاع ملی ہے کہ ان کا وعدہ بھی پورا ہو چکا ہے پھر انڈو نیشیا آتا ہے۔اس کے بعد ہندوستان ہے۔پھر جاپان ہے۔انڈو نیشیا بھی خدا کے فضل سے مالی قربانی میں مسلسل مضبوط قدموں سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہر سال انڈونیشیا کی جماعت کا ہر مالی قربانی میں خدا تعالیٰ کے فضل سے قدم آگے ہے اور انتظامی لحاظ سے بھی وہ باقی دنیا کی مجالس کے لئے ایک نمونہ ہے۔جاپان کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ باوجود اس کے کہ بہت چھوٹی جماعت ہے لیکن قربانی میں غیر معمولی طور پر ایک اعلیٰ مقام پر فائز ہے۔دو سال پہلے تک وہاں جاپان خود کفیل نہیں تھا اور نسبتا ان کا چندہ اتنا کم تھا کہ باہر سے ایک خطیر رقم ان کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھجوانی پڑتی تھی۔یہاں تک کہ میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ٹوکیو کا مشن بند کر دیا جائے اور صرف نا گویا کامشن جاری رکھا جائے۔اس پر جماعت نے ردعمل دکھایا اور احتجاجی خط ملے اور وعدے ملے کہ ہم قربانی میں آگے بڑھیں گے۔آپ مشن بند نہ کریں پھر جب میں نے دورہ کیا تو کچھ نوجوان جو نسبتا کمزور بھی تھے ان میں بھی خدا کے فضل سے نئی زندگی پیدا ہوئی اور اب جاپان خدا کے فضل سے دونوں جگہ مشنوں کے اخراجات میں خود کفیل ہے اور اس کے علاوہ اور کئی قسم کی قربانیوں میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔تحریک جدید کے لحاظ سے جاپان کی چھوٹی سی جماعت کا چندہ دس ہزار پونڈ سے آگے بڑھ چکا ہے اور تمام دنیا میں فی کس چندہ دہندہ کے لحاظ سے یہ دنیا کی ہر دوسری جماعت سے آگے ہوگئی ہے۔پس اس پہلو سے جماعت جاپان بھی قربانی کے لحاظ سے ذکر کے لائق ہے اور دعاؤں میں یادر کھنے کے لائق ہے۔جہاں تک مجموعی چندوں کا موازنہ ہے یعنی ہمارے پچھلے سال سے جو موازنہ ہے وہ یہ ہے