خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 656
خطبات طاہر جلد ۹ 656 خطبه جمعه ۲ / نومبر ۱۹۹۰ء که ۸۸،۶۸۹ء میں دنیا بھر کی جماعتوں کی طرف سے پانچ لاکھ اکیس ہزار سات سو میں پاؤنڈ کے وعدے اور وصولی پانچ لاکھ نوے ہزار آٹھ سو چھتیں یعنی انہتر ہزار ایک سو چھ اضافہ کے ساتھ وصولی ہوئی اور ۹۰ء۔۸۹ء میں یعنی جو سال چند دن ہوئے دو تین دن پہلے اختتام پذیر ہوا۔اس میں وعدے تھے پانچ لاکھ چھیانوے ہزار آٹھ سو بائیس اور وصولی ہوئی چھ لاکھ بہتر ہزار دوسواسی۔یعنی خدا تعالیٰ کے فضل سے وعدوں کے مقابل پر پچہتر ہزار چار سو اٹھاون وصولی زیادہ ہوئی اور جہاں تک فیصد اضافے کا تعلق ہے گزشتہ سال کے مقابل پر یہ سال جو پیچھے گزرا ہے اس سے پہلے سال کے مقابل پر اس گزرے ہوئے سال میں (۱۲۹) فیصد آمد میں اضافہ ہوا۔افریقن ممالک میں ماریشس صف اول میں بھی ہے اور افریقہ میں خدا کے فضل سے پہلا بھی ہے اور ماریشس کی جماعت بھی اپنے نظم وضبط کے لحاظ سے باقاعدگی کے لحاظ سے اور قربانیوں میں دن بدن آگے بڑھنے کے لحاظ سے بہت ہی اچھی مثالی جماعت ہے۔مشرق بعید کے ممالک کے اعتبار سے ترتیب یوں بنتی ہے کہ انڈونیشیا اول جاپان دوم نجی سوم اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ان کے بعد آتے ہیں افریقہ سے رپورٹیں پوری نہیں آئیں لیکن جو آئی ہیں ان کے لحاظ سے ماریشس پہلے پھر نائیجر یا پھر گیمبیا پھر کینیا پھر پینین پھر یوگنڈا اور بعض بڑے بڑے ممالک غانا اور سیرالیون وغیرہ کی رپورٹیں چونکہ شامل نہیں اس لئے ان کا موزانہ پیش نہیں کیا جاسکتا۔یورپ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جرمنی اول ہے یو۔کے دوم اور ناروے اس کے بعد پھر ڈنمارک، پھر ہالینڈ پھر سوئٹزرلینڈ پھر سویڈن پھر سپین پھر یجیم ، پھر پرتگال۔آج میں تحریک جدید کے ۵۷ ویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ نیکی کی جو عظیم الشان روایات جماعت پیچھے چھوڑ آئی ہے جن کا بہت ہی مختصر ذکر میں نے کیا ہے ان روایات کو قائم رکھتے ہوئے تمام دنیا کی جماعتیں امسال بھی قربانی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔جہاں تک نئے تقاضوں کا تعلق ہے اس ضمن میں میں بہت سی باتیں چھوڑ کر وقت کے لحاظ سے صرف ایک بات آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ مشرقی یورپ اور روس میں جو نئے میدان تبلیغ کے کھلے ہیں ان کا بھی گہرا تعلق تحریک جدید کے آغاز سے ہے۔تحریک جدید کے آغاز ہی میں روس