خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 538
خطبات طاہر جلد ۹ 538 خطبه جمعه ۴ ار ستمبر ۱۹۹۰ء مراد یہ ہے وَأَتُوا بِهِ مُتَشَابِهَا ( البقرہ: ۲۶) کہ حقیقت میں کچھ ملتی جلتی سی چیزیں ہیں جو پیش کی جائیں گی لیکن جیسی اس دنیا میں ہیں ویسی ہرگز نہیں۔وہ تمثیلات ہیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن ہمیں چونکہ دنیا میں یہ چیزیں اچھی لگتی ہیں اس لئے یہ بتانے کے لئے کہ بعض چیزیں بہت ہی اچھی ہوں گی ہمارے لئے کچھ نقشے کھینچے گئے ہیں لیکن حقیقت میں جو کچھ پیش کیا گیا مُتَشَابِها ہے اور اس دنیا میں مومن کو جو لذت ملتی ہے وہ خدا کے قرب سے ملتی ہے۔پس مُتَشَابِها سے مراد یہی ہے کہ وہ جنت کے پھل ، وہ جنت کے باغات خدا کے قرب کی کچھ شکلیں ہوں گی۔کیا تجسم اختیار کریں گی ہم نہیں جانتے لیکن وہی ہیں جو زیادہ Develop ہوجائیں گی ، زیادہ بڑی شان کے ساتھ ایک ایسی شکل میں ظاہر ہوں گی جن کی طرف روح لپکے گی اور ان سے غیر معمولی لذت حاصل کرے گی۔پس جہنم بھی اسی قسم کی ایک چیز ہے اور وہ اچھی باتیں جن سے انسان آج اس دنیا میں متنفر ہوتا ہے جب ان اچھی باتوں کے قریب کیا جائے گا تو ان سے لذت حاصل کرنے کی بجائے وہ اس کے لئے ایک روحانی عذاب بن جائیں گی۔چنانچہ اس دنیا میں جو سجدہ نہیں کر سکتا قیامت کے دن اس کے لئے سجدہ ہی جہنم ہے۔جو اس دنیا میں خدا کا ذکر سن کر نا فر محسوس کرتا ہے اور اس کی طبیعت بھڑکتی ہے اور وہ دوڑتا ہے کہ میں کس مصیبت میں پھنس گیا، اس کی بجائے ایک فلمی گانا ہو یا کوئی اور اس قسم کی دنیاوی لذت ہوتو اس کو وہ بڑے غور سے سنتا اور شوق سے قبول کرتا ہے اس کے لئے وہاں اس کی جنت موجود نہیں ہوگی۔وہاں کوئی لغو چیز نہیں ہوگی کوئی بیہودہ سرائی نہیں ہوگی اور ایسا شخص بے چارا اس لئے جہنم میں مبتلا ہو گا کہ اس کا ذوق Develop نہیں ہوا۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک کتے کو جس کو پھل سے کوئی ذوق نہیں ہے اس کو پھل دیدیا جائے۔جس کو گند چاہئے۔جس کو چھیچھڑے چاہئیں جس کو مردارخوری کی عادت ہو ، لاشوں کے بدبودار گوشت سے لذت سے محسوس کرتا ہو اس کے سامنے اگر اچھے سے اچھا پھل آپ رکھ دیں گے تو اس بیچارے کے لئے جہنم ہی ہوگی۔چنانچہ غالب کے متعلق آتا ہے کہ اس کو پھلوں کا بہت شوق تھا۔آم کا بہت شوق تھا اور غالب کے دوستوں میں سے ایک صاحب ایسے تھے جن کو آم سے نفرت تھی۔بہت کم دنیا میں ایسے ہوتے ہیں مگر ہوتے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ مجلس لگی ہوئی تھی سب آم کھا رہے تھے اور وہ جن کو آم سے نفرت