خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 48
خطبات طاہر جلد ۹ 48 خطبه جمعه ۱۹ جنوری ۱۹۹۰ء پس خدا کرے ہم سب اس مفہوم کو سمجھ کر اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنی نیکیوں کے چراغ مزید روشن کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ کا وہ نور جو قرآن کریم کی صورت میں اور محمد مصطفی ﷺ کی عليسة صورت میں ہم پر نازل فرمایا گیا اس نور کا اہل بننے کے لئے اپنے دلوں میں روشنی پیدا کریں۔ وہ دلوں کی روشنی اس نور کو کھینچے اور پھر ایسی خوبصورت شمعیں روشن ہو جائیں جن کی روشنی میں ہم دنیا کے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کر دیں۔