خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 436
خطبات طاہر جلد ۹ 436 خطبہ جمعہ ۲۷ جولائی ۱۹۹۰ء اصلاح پیدا نہ ہو تو پھر ایسے لوگوں کے حق میں دوسرے وعدے بھی پورے نہیں ہوتے اور ایسے لوگ قیامت کے دن رسوا اور ذلیل کئے جائیں گے لیکن خدا کے وعدے جھوٹے نہیں ہوں گے۔یہاں ایک اور مضمون بھی کھول دیا گیا کہ خدا تعالیٰ نے جو فتح کے وعدے عطا فرمائے ہیں وہ سب مشروط وعدے ہیں۔یہ وہ جماعت ہے یعنی محمد مصطفی ﷺ کی جماعت جس کے حق میں قرآن کریم کی ان آیات کی روشنی میں ازل سے انبیاء کو بہت بڑی بڑی خوشخبریاں عطا کی گئی تھیں اور یکے بعد دیگرے تمام انبیاء ان آنے والے دنوں کی خوشخبریاں دیا کرتے تھے جبکہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی علی کل دنیا اور نبیوں کے سردار کے طور پر ظاہر ہوئے تھے اور آپ نے متقیوں کی ایک جماعت پیدا کرنی تھی۔اتنے قطعی وعدوں کے باجود خدا تعالیٰ نے یہ بات خوب کھول دی کہ یہ وعدے انہیں لوگوں کے حق میں پورے ہوں گے جو پہلے ایمان کے بعد اپنے اعمال میں نیک تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کریں کیونکہ یہ وعدے ہمیشہ مشروط ہوا کرتے ہیں اور کوئی قوم یا کسی قوم کے بعض افراد ایسا نہ کر سکے ہوں تو قیامت کے دن ذلت اور رسوائی سے بچ نہیں سکیں گے اور خدا پر یہ شکوہ کرنے کا اُن کو کوئی حق نہیں ہوگا کہ تو نے انبیاء کی زبان سے ہمیں یہ خوشخبریاں عطا کی تھیں اس سے زیادہ پختہ وعدے اور کیا ہو سکتے ہیں؟ لیکن پھر کیوں ہم ان وعدوں کے پورا ہونے سے محروم رکھے گئے یہ شکوہ ایسا لوگوں کو کرنے کا کوئی حق نہیں جو ایمان کے بعد اپنی اصلاح کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔پس جماعت احمدیہ کو کیونکہ اب دنیا میں عظیم غلبے عطا ہونے والے ہیں اور جماعت احمدیہ کے حق میں گزشتہ انبیاء کے وعدے پورے ہونے کے دن قریب آ رہے ہیں کیونکہ جماعت احمد یہ حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ ہی کی جماعت ہے اور وہ وعدے جو آپ کے اولین سے کئے گئے تھے وہ وعدے آپ کے آخرین کے حق میں بھی لازماً پورے ہونے ہیں۔اس پہلو سے لا زم ہے کہ ہم اپنی اصلاح کی طرف پہلے سے بڑھ کر متوجہ ہوں۔اس مضمون کا خیال کل مجھے ملاقاتوں کے دوران آیا اور جب میں نے کھل کر پاکستان سے آنے والے مہمانوں کا جائزہ لیا تو اُس وقت مجھے اس طرف توجہ ہوئی کہ اس مضمون کی اہمیت کے پیش نظر اس اہم جمعہ کے موقع پر جبکہ تمام دنیا سے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اسلام کے شیدائی یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ان کو یہ بات سمجھا دوں کہ محض احمدی ہونا کافی نہیں ہے، محض ایمان لانا کافی نہیں