خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 357
خطبات طاہر جلد ۹ 357 ۲۲ جون ۱۹۹۰ء جانتی ہیں کہ کس طرح بچے دیکھتے چھپتے پھرتے ہیں اور جن بچوں کو نہانے کا ڈر ہوتا ہے جس دن نہانا ہو اُس دن بیچارے جگہ جگہ چھپتے پھرتے ہیں کسی طرح پکڑے نہ جائیں ماں بھی تاک میں اچانک اُن کو دھوکے سے پکڑ لیتی ہے تو یہ شکار اُن کے فائدے کے لئے یعنی شکار کے فائدے کے لئے شکاری اُن کی تلاش کر رہا ہے، اُن کی گھات میں بیٹھا ہوا ہے لیکن شکار بہر حال شکار ہی ہے۔وہ تو بھاگے گا اس لئے اسلام کے لئے جب آپ لوگوں کو حیات نو بخشنے کے لئے نکلتے ہیں تو لازماً جب مذہب کا ذکر آئے گا تو بد کے گا ضرور اور وہ اُسے کڑوی دوائی سمجھے یا تیر و تفنگ سمجھے لیکن ایک دفعہ بد کتا ہے۔اس کا علاج وہی ہے جو قرآن کریم نے ہمیں سکھایا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو رحمۃ اللعالمین مقرر فرما دیا۔سب دوسروں سے زیادہ بڑھ کر کے پیار کرنے والا ، تمام بنی نوع انسان سے یکساں محبت کرنے والا اور اُس زمانے کی عورتوں نے گواہی دی ہے کہ کوئی رشتہ ایسا نہیں ہے جو ہم سوچ سکتی ہوں یعنی بچوں کا رشتہ، بھائیوں کا رشتہ، خاوندوں کا ، باپوں کا جن کی حفاظت اور پیار میں ایک عورت زندگی بسر کر سکتی ہے اور اُن رشتوں سے بڑھ کر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیار اور حفاظت عطا نہ فرمائی ہو۔پس یہ جو رحمت کا بڑی ہی رحمت کا رشتہ ہے اس کے نتیجے میں شکار بھاگ نہیں سکتا اور آخر لوٹ لوٹ کر وہیں پہنچتا ہے جہاں سے وہ بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔پس آپ کو اخلاق حسنہ سے بڑھ کر ایک اور قدم اُٹھانا ہوگا اور وہ رحمۃ للعالمین کا غلام بنا ہوگا۔عام اخلاق حسنہ خواہ اُن کی بنیا دیں کتنی ہی گہری کیوں نہ ہوں اُن میں توازن تو پایا جاتا ہے، عدل تو پایا جاتا ہے ، احسان بھی پایا جاتا ہے مگر رحمانیت نہیں پائی جاتی۔رحمانیت اس سے اوپر کی چیز ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے لئے رحمانیت عطا کی تھی اور رحمانیت کے تعلق سے آپ نے بڑے بڑے دشمنوں کے دل فتح کئے جو بعد میں آپ کے جانثار عاشق بن گئے۔تو آپ کو آگے بڑھ کر اپنے فیض کو دوسروں پر نچھاور کرنا ہوگا اور یہیر حمانیت ہے۔بے طلب کے کہ آپ اُن کو دینے والے بنیں۔بڑھ بڑھ کر ڈھونڈیں آپ اُن کی ضرورتیں تلاش کریں اور اُن پر احسان کے مواقع تلاش کریں۔پس اس پہلو سے جب آپ اپنے گرد و پیش پر نظر ڈالیں، اپنے ماحول میں دیکھیں ، اپنے ہمسایوں پر نگاہ کریں تو آپ کو جگہ جگہ ایسے مواقع مل جائیں گے جہاں آپ بڑھے ہوئے احسان کے