خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 175
خطبات طاہر جلد ۹ 175 خطبہ جمعہ ۳۰ / مارچ ۱۹۹۰ء خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا کہ: کچھ عرصہ سے بعض دوستوں کی طرف سے جنازہ غائب کی درخواستیں موصول ہوتی رہی ہیں جو جمع ہوتی رہیں۔بعض کے متعلق میرا خیال تھا کہ شاید پڑھا دیا ہے لیکن آج پرائیوٹ سیکرٹری نے جو فہرست دی ہے ، معلوم ہوتا ہے وہ پہلی فہرستیں نظر سے اوجھل رہی ہیں۔صدر انجمن کی طرف سے بھی با قاعدہ بعض سفارشات موصول ہوئی ہیں۔پس چونکہ یہ فہرست بہت لمبی تھی اس لئے میں نے اس سے پہلے امام صاحب سے کہا تھا کہ پڑھ کر سب کو سنا دی جائے۔پس نماز جمعہ کے بعدان سب کی نماز جنازہ ہوگی۔اس میں بعض ایسے متوفی شامل ہیں جن کا مختصر ا ذکر مناسب ہوگا۔ایک ہمارے قادیان میں پرانے خادم سلسلہ شریف احمد صاحب امینی کچھ عرصہ ہوا وفات پاگئے۔اسی طرح چوہدری عبدالعزیز صاحب کھو کھر تحریک جدید کے پرانے خادم تھے۔عبدالقیوم صاحب کھوکھر ان کے بیٹے جرمنی میں ہیں۔بشارت احمد صاحب امروہی بھی سلسلے کے پرانے خادم واقف زندگی۔اسی طرح ہمارے یہاں کے انگلستان کے واقف زندگی مبلغ مجید احمد صاحب سیالکوٹی کی والدہ بھی وفات پاگئیں۔مبشر احمد صاحب طارق مربی سلسلہ کی والدہ بھی وفات پاگئی ہیں۔مسعود احمد صاحب دہلوی سابق مدیر الفضل کے نام سے سب جماعت شناسا ہے یہ بھی بڑا مخلص فدائی خاندان ہے۔ان کے نو جوان بیٹے جرمنی میں پیچھے کچھ عرصہ ہو ا وفات پاگئے۔اسی طرح ہمارے امریکہ کے مبلغ اظہر حنیف صاحب کے برادر نسبتی اسلم ندیم چوہدری کراچی میں وفات پاگئے۔ہمارے ایک مبلغ اللہ دتہ صاحب مبشر۔وقف جدید کے معلم ہوا کرتے تھے۔بہت سادہ طبیعت اور کم تعلیم یافتہ لیکن بہت ہی روشن دماغ والے اور صاحب عرفان انسان تھے۔چوروں قطب بنانے والا مضمون کچھ نہ کچھ ان پر ضرور صادق آتا تھا۔واقعہ چور اور ڈاکو تھے جب انہوں نے احمدیت کو قبول کیا اور اس کے بعد خدا کی راہ میں اتنی تکلیفیں اٹھا ئیں۔اتنی ماریں کھا ئیں۔جن علاقوں میں ان کے رعب سے لوگ کا نپتے تھے وہاں جا کر انہوں نے ماریں بھی کھانی شروع کیں لیکن بڑے باہمت انسان تھے۔ان کا مجھے بارہا اکثر خط آتے تھے کہ میرا جنازہ آپ نے ضرور پڑھانا ہے۔