خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 144
خطبات طاہر جلد ۹ 144 خطبہ جمعہ ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء صلى الله مقناطیسی طاقت پیدا ہو جائے گی۔یہ وہ طاقت ہے جو دلوں کو فتح کیا کرتی ہے اور دراصل یہ خدا کی طاقت ہے جو دلوں پر غالب آیا کرتی ہے۔آنحضرت ﷺ کی ذات میں وہ خدائی طاقت پیدا ہو چکی تھی۔پس جب خدا نے یہ کہا کہ خدا یہ تبدیلی کرتا ہے تو یہ مراد نہیں تھی کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا ایک ذریعہ الگ کام کر رہا تھا اور خدا کے ذرائع الگ کام کر رہے تھے بلکہ آنحضرت ﷺ کی ذات میں وہ ذریعے ظاہر ہوئے۔آپ کی ذات میں خدا کی طاقتیں ظاہر ہوئیں اور ان کے ذریعے وہ عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوئیں جو لاکھوں دلوں کو خدا تعالیٰ نے آنا فانا تبدیل کر کے دکھا دیا۔پس یہ پین کی سرزمین کتنی ہی بھاری اور سنگلاخ زمین کیوں نہ نظر آئے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جو نسخے پہلے کارآمد ثابت ہوئے ہیں آج بھی لازماً کار آمد ثابت ہوں گے۔یہ وہ نسخے نہیں جو اپنے اثر کو چھوڑ دیا کرتے ہیں۔یہ دائی نسخے ہیں، یہ قانون قدرت سے تعلق رکھنے والے نسخے ہیں اور جیسے قانون قدرت تبدیل نہیں ہوتا یہ نسخے جو قانون قدرت پر مبنی نسخے ہیں ان کا اثر کبھی بھی پھر زائل نہیں ہوسکتا۔کبھی بھی ان نسخوں کا اثر ضائع نہیں ہوسکتا۔پس آپ ان کو استعمال کر کے دیکھیں۔اس رنگ میں تبلیغ کریں جیسا کہ میں نے آپ سے بیان کیا ہے۔عاجزانہ دعائیں کرتے رہیں اور دل کو تبلیغ میں ڈال دیں تبلیغ کے ہو جائیں۔خدا کی نمائندگی اختیار کرنے کی کوشش کریں اور دعاؤں کے ذریعے خدا سے مدد مانگیں۔پھر دیکھیں انشاء اللہ دیکھتے دیکھتے اس سرزمین کی تقدیر تبدیل ہوگی، نئی شان کے ساتھ اسلام دوبارہ اس سرزمین میں آئے گا۔یہ شان تلوار کی شان نہیں ہوگی بلکہ پیغام کی شان ہوگی۔یہ سرزمین کی فتح نہیں ہوگی بلکہ دلوں کی فتح ہوگی جو اس سرزمین پر بستے ہیں اور یہ فتح دائمی فتح ہوگی پھر دنیا کی کوئی طاقت کوئی تلوار اسلام کے نشان اس مقدس زمین سے مٹا نہیں سکے گی۔خدا کرے اس کی آپ کو توفیق ملے ، خدا کرے آپ وہ تاریخی شخصیتیں بن جائیں جن کے نام کے ساتھ علاقے لکھے جائیں جن کے نام کو آئندہ آنے والی قو میں فخروں سے یاد کریں اور کہیں یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اندلس کی زمین کو دوبارہ خدا کے لئے فتح کیا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔