خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 143 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 143

خطبات طاہر جلد ۹ 143 خطبہ جمعہ ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء کو کچھ کمی محسوس ہوگی۔آخری فیصلہ کرنے کے لئے لوگ ڈرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔کئی دفعہ اتنے قریب آجاتے ہیں اور اتنے قریب رہتے ہیں کہ آدمی حیران ہوتا ہے کہ اس کے باوجود آخری قدم کیوں نہیں اٹھا رہے۔اس صورت میں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دعائیں ہیں جو کام کرتی ہیں اور دعاؤں کے ذریعے حیرت انگیز تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ایسے ایسے عظیم نشان ظاہر ہوتے ہیں کہ انسان کی عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں کہ کیسے یہ واقع ہوا۔پس اس کے لئے با خدا بنا ضروری ہے۔منہ کی خشک دعا ئیں کبھی قبول نہیں ہوسکتیں جب تک دل کی سوزش کے ساتھ ان کا تعلق نہ ہو اس لئے دعاؤں میں سوز پیدا کریں، اپنے دل میں وہ گرمی پیدا کریں جو خدا کی محبت کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے اور پھر یہ محسوس کیا کریں کہ آپ خدا کے نمائندہ ہیں۔خدا کے نمائندے ہونے کا احساس ایک بہت بڑا عظیم احساس ہے۔اس احساس کے نتیجے میں تکبر نہیں بلکہ انکسار پیدا ہوتا ہے اور یہی اس احساس کی پہچان ہے۔وہ علماء جو خدا کا نمائندہ بنتے ہیں اور خدا کی مخلوق سے تکبر سے پیش آتے ہیں وہ جھوٹے ہیں کیونکہ خدا کا نمائندہ کبھی بھی خدا کی مخلوق سے تکبر سے کام نہیں لیتا خدا کی مخلوق اس کی اپنی بن جاتی ہے۔تبھی قرآن کریم نے آنحضرت کو مخاطب کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا کہ قُل يُعِبَادِ (الزمر (1) کہ اے محمد ! تو یہ اعلان کر کہ اے میرے بندو! بہت سے علماء کے لئے اس آیت کو سمجھنے میں الجھن پیش آئی اور وہ حیران رہ گئے که قرآن تو اتنی عظیم الشان توحید کی تعلیم دیتا ہے پھر محمد مصطفی ﷺ کو مخاطب کر کے خدا نے یہ کیوں کہا کہ یہ اعلان کر دے کہ اے میرے بندو! وہ تو خدا کے بندے ہیں وہ تو اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ یہ تکبر کی انتہاء نہیں بلکہ انکسار کی انتہاء ہے۔آنحضرت ﷺ خدا کی محبت میں ایسا بڑھے کہ خدا کے بندے ان کو اپنے بندے لگنے لگے اور جن بندوں سے خدا کو پیار تھا ان بندوں سے محمد مصطفی امیہ کو بھی پیار ہو گیا اور اس طرح دوئی مٹ گئی۔پس حقیقت میں عرفان کے نتیجے میں تکبر نہیں بلکہ انکسار نصیب ہوا کرتا ہے۔اس پہلو سے آپ کو خدا کا نمائندہ بننا چاہئے اور جب آپ میں یہ احساس پیدا ہوگا تو لازماً نہایت تیزی کے ساتھ پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور آپ کو اپنے وجود کے اندر سے ایک نیا وجود نکلتا ہوا دکھائی دے گا۔آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے اندر ایک انقلاب آچکا ہے اور اس تبدیل شدہ شخصیت میں ایک