خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 145 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 145

خطبات طاہر جلد ۹ 145 خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۹۰ء آئندہ صدی غلبہ احمدیت کی صدی ہے ایک لاکھ ساٹھ ہزار بیعتوں کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۲۳ / مارچ ۱۹۹۰ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيْهِ ® پھر فرمایا:۔(الانشقاق :) کل بائیس تاریخ کو ہمارے جشن تشکر کے سال کا آخری دن تھا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کے دوسرے سال کا پہلا دن جو جمعتہ المبارک سے شروع ہو رہا ہے اور ابھی چند دن تک رمضان المبارک بھی آنے والا ہے۔گزشتہ رمضان مبارک میں جماعت احمدیہ نے غیر معمولی طور پر اظہار تشکر کی کامیابی کی دعائیں مانگی تھیں۔اس رمضان مبارک کو اظہار تشکر کا شکریہ ادا کرنے کا رمضان المبارک بنا دینا چاہئے کیونکہ اس کثرت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوئیں اور اس کثرت سے جماعت کی ادنی کوششوں کو فضل کے پھل لگے کہ اس کا بیان انسان کے لئے ممکن نہیں۔ہر سطح پر جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں نے خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور غیبی تائیدات کے نمونے دیکھے اور ہر جگہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کے ایمان کونئی تقویت اور نئی