خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 729 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 729

خطبات طاہر جلد ۸ 729 خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۸۹ء قربانی دینی پڑتی ہے اور ان کو کچھ لٹوانا پڑتا ہے اور کثرت کے ساتھ پاکستان اس بات کا گواہ ہے کہ اس شدت کی مخالفت کے دور میں جو دوست احمدی ہوئے ہیں وہ سارے کے سارے کچھ نہ کچھ مالی قربانی کر کے احمدی ہوئے ہیں۔بعضوں کو تو کلیہ اپنے تمام اموال سے بے دخل کر دیا گیا۔بعضوں کے چلتے چلتے کاروبار بند کرا دئے گئے ، ان کے ٹوٹل بائیکاٹ ہو گئے۔بعضوں کے اموال لوٹ لئے گئے بلکہ بیویاں بھی چھین لی گئیں اولادیں بھی چھین لی گئیں۔بعضوں کو نوکریوں سے نکالا گیا، بعضوں کو ترقیوں سے محروم کیا گیا۔غرضیکہ تمام احمدی ہونے والے اس بات پر گواہ بن گئے اور ان کے حالات ان پر گواہ بن گئے کہ وہ مومن ہیں کیونکہ مومن کی یہ نشانی خدا تعالیٰ نے بتائی ہے کہ وہ قربانی دے کر ایمان لاتا ہے۔کسی سے پیسے لے کر یا جائداد میں قبول کر کے یا نوکریاں لے کر ایمان نہیں لایا کرتا۔تو وہ چیز جو پہلے آپ کو مشتبہ دکھائی دیتی تھی یا متشابہ دکھائی دیتی تھی یہ سمجھتے تھے کہ اچھا ایک طرف سے ایمان ہے دوسری طرف سے ارتداد ہے دونوں میں سے سچائی کیا ہے۔اب دیکھیں قرآن کریم کے مطالعہ کی روشنی میں کس طرح کھل کر الگ الگ واضح ہو کر دکھائی دینے والی چیزیں ہیں۔ارتداد کی اور صفات ہیں، ایمان کی اور صفات ہیں اور ان دونوں میں کوئی اشتباہ نہیں ہے۔جس طرح دن اور رات میں اشتباہ نہیں ہو سکتا اس طرح ایمان اور ارتداد میں کوئی اشتباہ نہیں ہوسکتا۔لالچ دینے کا جہاں تک تعلق ہے کثرت کے ساتھ مجھے ایسے خط ملتے رہتے ہیں جہاں نوکر پیشہ احمدی لکھتے ہیں کہ ہمیں یہ کہا جا رہا ہے کہ تم صرف تو بہ کر لو اور ہم تمہیں انگلی ترقی دے دیتے ہیں بلکہ جو پہلے تمہارے حقوق چھینے گئے تھے وہ سارے واپس کر دیں گے لیکن ہمارا ان کو جواب یہ ہے کہ ہم ان ترقیات کے منہ پر تھوکتے بھی نہیں۔پھر ایسے خط ملتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم تمہیں نوکری سے نکالنے لگے ہیں اب وقت ہے کہ تم تو بہ کر لو اگر تم تو بہ کر لیتے ہو تو تمہاری نوکری بچ جاتی ہے۔سینکڑوں ایسے احمدی ہیں جنہوں نے نوکریوں کو ٹھوکریں مار دیں اور ایک کوڑی کی بھی پرواہ نہیں کی اور یہ جواب دیا کہ ہمارا رازق ہمارا خدا ہے تم ہمارے رازق نہیں ہو۔نوکریوں کے بدلے اور رزق کے بدلے ہم اپنے ایمان کو بیچ نہیں سکتے۔اب یہ دیکھیں کتنا فرق ہے ارتداد اور ایمان میں۔مذہب تبدیل کروانے کی خاطر لا لچھیں