خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 68 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 68

خطبات طاہر جلد ۸ 68 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۹ء مہیا ہیں بلکہ جو زائد بوجھ جو خلافت کی ذمہ داریوں سے تعلق رکھتا ہے اس کو بھی انگلستان کی جماعت بڑی خوشی کے ساتھ ، فراخدلی کے ساتھ ،عظیم قربانی کی روح کے ساتھ اور بڑے استقلال کے ساتھ اُٹھا رہی ہے۔جب یہ تحریک کی گئی کہ ہمیں کتابیں اور پارسل غیر ملکوں میں بھجوانے کے لئے واقفین عارضی طور پر وقف کرنے والوں کی ضرورت ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مسلسل ایسے نو جوان اور بوڑھے بھی اور خواتین بھی کام کے لئے آگے آئے ہیں جنہوں نے خدا کے فضل سے یہ فکر دور کر دی ورنہ ایسے ملک میں جہاں مہنگائی بہت ہو وہاں پیسے دے کر اس قسم کے کام کروانے بہت مہنگے پڑتے ہیں اوراسی روپے کو ہم سلسلے کی دوسری ضروریات کے لئے بہتر رنگ میں صرف کر سکتے تھے۔تمام دنیا سے جو خبریں آرہی ہیں وہاں بھی یہی معلوم ہو رہا ہے کہ اللہ کے فضل سے سہ لوگ ہمہ تن کاموں میں مصروف ہیں اور جو باقی خلا ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا وہ خانے تو دعانے پر کرنے ہیں اس لئے دعا کی طرف دوبارہ متوجہ کرتا ہوں۔دعاؤں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان دعاؤں میں جو خلوص دل سے نکل رہی ہوں غیر معمولی طاقت عطا ہوتی ہے اور مشکل کام بھی بالکل آسان دکھائی دینے لگتے ہیں اور کبھی بھی دعا کرنے والے کے کام بے برکت اور بے ثمر نہیں رہتے۔اس لئے بالعموم جماعت دعا تو کر رہی ہے لیکن خصوصیت کے ساتھ وقت کی بڑھتی ہوئی رفتار کے مطابق دعا کی رفتار کو بھی تیز کریں اور ہر کارکن با شعور طور پر اپنے لئے بھی دعا کرے۔بہت سے نوجوان ایسے ہیں جن کو بہت لمبی تربیت حاصل نہیں اس لئے وہ خدمت دین کے لئے وقت تو پیش کر رہے ہیں لیکن دعا کے مضمون سے ناواقف ہیں اور ان تجربوں میں سے بذات خود نہیں گزرے۔یہ بہت اچھا موقع ہے کہ ایسے نوجوانوں کو دعا کی طرف متوجہ کیا جائے اور جہاں جہاں بھی منتظمین ان رضا کاروں سے کام لے رہے ہیں کام کی خاطر بھی اور خود ان نو جوانوں کی اصلاح اور روحانی ترقی کی خاطر بھی ان کو دعا کی طرف متوجہ کیا جائے۔اس کے نتیجے میں یہ کارکن اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خدا کی تائید کے زندہ نشان دیکھیں گے اور محسوس کریں گے کہ دعا کے بغیر جو کام تھے ان کے مقابل پر دعا کے ساتھ کام بالکل اور نوعیت کے کام بن جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ایک بشاشت قلب محسوس کریں گے جو اس سے پہلے انہوں نے محسوس نہیں کی ہوگی اور یہ چند روز کی محنت جو دعا کے ساتھ کی جائے گی ساری زندگی ان کے کام آئے گی۔اس لئے بالعموم جماعت تمام جماعتی مصالح اور مفادات کے لئے