خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 67
خطبات طاہر جلد ۸ 20 67 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۹ء جشن تشکر کی تیاریاں، حکومت پاکستان کی طرف سے پابندیاں افغان اور عرب قوم کے لئے دعا کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۳ فروری ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: جس طرح آبشار کے دہانے کے قریب ہوتے ہوئے دریا کی رفتار تیز ہو جایا کرتی ہے اسی طرح جوں جوں ہم اگلی صدی کی صبح کی طرف بڑھ رہے ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ وقت کا دھارا بھی بہت تیز رفتاری کے ساتھ اور پہلے سے بڑھ کر تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس پہلو سے ان کاموں کی فکر بڑھتی جاتی ہے جو ابھی ادھورے ہیں اور پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے۔اس سلسلے میں جماعت کو جو عمومی نصیحت کی تھی اس کے رد عمل کی بہت اچھی خبریں مل رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تمام دنیا کی جماعتیں ہمہ تن ان کاموں میں مصروف ہیں جو اگلی صدی کو خوش آمدید کہنے کے لئے اور اس کی تیاری کے سلسلے میں ہمیں کرنے ہیں۔وقار عمل کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں بوڑھے، بچے ، عورتیں سبھی غیر معمولی طور پر وقت کی قربانی کر رہے ہیں اور یہ سعادت پارہے ہیں کہ اپنے وقت کو اور ان صلاحیتوں کو جو اُن کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہیں خدمت دین میں صرف کریں۔انگلستان کی جماعت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پہلو سے ایک نمونے کی جماعت بن کے اُبھری ہے۔نہ صرف اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جماعت انگلستان کو کثرت سے کارکن