خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 701
خطبات طاہر جلد ۸ 701 خطبه جمعه ۲۷/اکتوبر ۱۹۸۹ء تو یہ جو تعداد ہے امریکہ کی یہ نوسو بیس (۹۲۰) بھی فرضی ہے اور بنگلہ دیش کی بھی اور برطانیہ کی بھی۔نبی پانچ سو بیالیس (۵۴۲) نویں نمبر پر ہے۔ناروے تین سو ساٹھ (۳۶۰) دسویں نمبر پر۔ڈنمارک دوسو پچاس (۲۵۰) گیارویں اور سویڈن دوسواڑ میں ( ۲۳۸) بارویں نمبر پر ہے۔زیادہ سے زیادہ چندہ دینے والے ممالک میں پاکستان خدا کے فضل سے ہمیشہ کی طرح صف اول کا پہلا ہے اور دوسرے نمبر پر اب جرمنی آگے آچکا ہے اور باقی سب مغربی دنیا کے لئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال کی وصولی ایک لاکھ چار ہزار چھیاسٹھ (۱۷۰۴۰۰۶۶) پاؤنڈ تھی اور چونکہ جرمنی میں جونو جوان ہیں ان کی مالی حالت غیر معمولی طور پر اچھی نہیں اور اپنے دوسرے چندوں میں بھی ماشاء اللہ بہت باقاعدہ ہیں۔اس لئے یہ ایک غیر معمولی سعادت نصیب ہوئی ہے جرمنی کو جو خاص طور پر اس بات کی مستحق ہے کہ ہم ان کے لئے اور بھی دعائیں کریں۔برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں اکاسی ہزار دوسود و (۸۱،۲۰۲ ) وصولی ہوئی اگر چہ ان کا وعدہ اسی ہزار (۸۰۰۰۰۰) کا تھا لیکن خدا کے فضل سے ایک ہزار دوسو دو (۱۲۰۲) زائد دینے کی توفیق ملی۔امریکہ چوتھے نمبر پر ہے جہاں پینسٹھ ہزار چھ سو چھپیں پاؤنڈ (۶۵،۶۲۵ ) کے لگ بھگ امریکن ڈالر یعنی کہ متبادل امریکن ڈالر عطا کرنے کی توفیق ملی۔کینیڈا کو بیالیس ہزار آٹھ سوسولہ (۴۲،۸۱۶) پاؤنڈ کے متبادل ڈالرز عطا کرنے کی توفیق عطا ہوئی۔اور انڈونیشیا کو چونتیس ہزار تین سو تین (۳۴٬۳۰۳)۔انڈونیشا بھی خاص طور پر مبارکباد کا مستحق ہے کیونکہ وہاں کی اقتصادی حالت بھی کافی خراب ہے اور لاکھوں روپے کے چند پاؤنڈ بنتے ہیں۔تو اس لئے انڈونیشیا کی جو مالی قربانی کا معیار ہے وہ خدا کے فضل سے قابل تعریف اور اس لائق ہے کہ ان کو بھی خصوصی دعا میں یا در کھا جائے۔Per capita چندے کے لحاظ سے یعنی فی چندہ دہندہ کتنا چندہ کسی ملک کے تحریک جدید کے مجاہد نے ادا کیا۔امریکہ نمبر ایک ہے۔گزشتہ سال ان کی اوسط چونسٹھ پاؤنڈ پچپن پینس بنتی تھی چندہ دہندہ۔امسال اکہتر پاؤنڈ اور تیس پینس بنتی ہے لیکن چونکہ ان کی تعداد میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں ہوا اس لئے ان کی نسبت گری نہیں ہے لیکن ایسے ممالک جنہوں نے تعداد بڑھانے کی کوشش کی ہے۔اس پہلو سے اگر چہ ان کا چندہ بڑا ہے لیکن پھر بھی نسبت کم ہو گئی ہے۔ہالینڈ نمبر دو پہ آتا ہے اور اس لحاظ سے تعجب انگیز ہے۔۳۲ پاؤنڈ ۸۸ پینیس ان کی گزشتہ کی