خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 677
خطبات طاہر جلد ۸ 677 خطبه جمعه ۱۳/اکتوبر ۱۹۸۹ء ہمارے لئے اطمینان کا موجب نہیں ہونا چاہئے ، ہمارے لئے بے چینی کا موجب ہونا چاہیئے۔یہ باتیں میں اس لئے بتا رہا ہوں کہ آپ پہلے سے بڑھ کر اس قوم کے لئے دعائیں کریں یہ بات سمجھنے کے بعد کہ خدا تعالیٰ آپ کے حال سے غافل نہیں ہے، یہ بات سمجھ لینے کے بعد کہ خدا کی تقدیر حرکت میں آچکی ہے اور روز بروز وہ تقدیر اپنے غلبہ کی طرف بڑھ رہی ہے اور بالآخر خدا کا یہ قانون لازماً جاری ہوگا کہ: لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِي (المجادلہ: ۲۲) خدا نے اپنے اوپر فرض کر لیا ہے کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب آئیں گے یہ ہو نہیں سکتا کہ دنیا کی طاقتیں ہمیں مغلوب کر دیں۔پس جب میں نے کہا کہ خدا کی تقدیر غلبہ کی طرف بڑھ رہی ہے تو مراد میری اسی آیت کی طرف اشارہ کرنا تھا کہ خدا کی تقدیر ہمیشہ غلبہ کی طرف بڑھا کرتی ہے لیکن اس کے غلبہ کی طرف بڑھنے کے دو معنی ہوا کرتے ہیں۔ایک یہ کہ قوم بالآخر اس پیغام سے مغلوب ہو جاتی ہے، اس کو سمجھ لیتی ہے، اس کی عزت اور توقیر کرتی ہے اور اپنے پچھلے عمل پر پچھتاتی اور پشیمان ہوتی ہے اور بالآخر حق کو قبول کر لیتی ہے۔ایک غلبہ کا یہ معنی ہے اور ایک غلبہ کا یہ معنی ہے کہ وہ قوم دن بدن خدا کی تقدیر کے نیچے پستی چلی جاتی ہے اور اس دوران اگر پھر بھی وہ عقل اور ہوش کے ناخن نہ لے تو صفحہ ہستی سے مٹا دی جاتی ہے۔ان دوغلبوں کے سواند ہب کی تاریخ میں ہمیں اور کوئی شکل دکھائی نہیں دیتی۔تمام انبیاء گزشتہ کی تاریخ کا مطالعہ کر لیں تو ان میں سے ایک بات ضرور ہو کر رہی ہے یا ان قوموں کے تکبر مٹ گئے اور انہوں نے عاجزانہ طور پر اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش کر دیا یا ان قوموں کے وجود صفحہ ہستی سے مٹادئے گئے اور پھر ان کا نام ونشان صرف تاریخ کے صفحات میں ملتا ہے اور وہ بھی حسرت کے ساتھ۔جیسا کہ قرآن میں فرمایا: يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ ریس: ۳۱) دیکھو ان بندوں پر کیسی حسرت ہے۔اگر وہ قومیں غالب آتیں تو وہاں حسرت کا مضمون اطلاق نہیں پاسکتا تھا۔مراد یہ ہے کہ یہ استہزاء کرنے والے ہمیشہ مغلوب ہوئے ہیں۔اس لئے یا تو پھر بعد میں دیر میں آتے ہیں اور شرمندہ ہوتے ہیں اور پچھتاتے ہیں اور روتے ہیں اور گریہ وزاری کرتے ہیں اور استغفار سے کام لیتے ہیں اور یا پھر خود ان کی عظمتیں مٹا دی جاتی ہیں۔پس ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ خدا ہمیں وہ نشان دکھائے جو دلوں کے غلبہ کا نشان ہے اور