خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 668
خطبات طاہر جلد ۸ 668 خطبه جمعه ۶ را کتوبر ۱۹۸۹ء ہے کہ وہ اپنا مرض پیش کرے اور جو کچھ طبیب اس کو بتائے اس پر عمل کرے۔اس سے وہ فائدہ اٹھائے گا۔اگر اس کے علاج پر جرح شروع کر دے تو فائدہ کس طرح ہوگا۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۸۳) پس یہ ایک پہلو ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ہمارے سامنے کھولا ہے لیکن اس مضمون پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بہت کچھ تحریر فرمایا ہے اور کئی قسم کے علاج ہمارے سامنے رکھے ہیں۔پس جماعت احمدیہ کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی ایسی تحریروں کا مطالعہ کریں جن میں آپ بغیر کسی مد مقابل کے نفس امارہ کو مد مقابل رکھ کر پاک نصیحتوں کے ذریعے ہمارا علاج کرتے ہیں اور آپ کا سچا ،اندرونی ، فطری حسن بے اختیار چھلکنے لگتا ہے ان تحریروں سے اور ہر سعید فطرت انسان اس قطعی یقین تک پہنچ جاتا ہے کہ یہ شخص خدا کی زبان سے کلام کرنے والا ہے۔اس کا پیوند خدا کی ذات سے ہے۔ان تحریروں کو پڑھ کر آپ نے اور آپ کی اولاد میں نئی پاکیزگی پیدا ہوگی اور بدیوں سے مقابلے کی نئی طاقت عطا ہو گی۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔