خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 669 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 669

خطبات طاہر جلد ۸ 669 خطبه جمعه ۱۳/اکتوبر ۱۹۸۹ء لا غلبن انا و رسلی کا وعدہ ضرور پورا ہوگا پاکستانی احمدیوں کو مظالم پر صبر کرنے کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔لَتُبْلَوُنَّ فِى اَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِيْنَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ ( آل عمران: ۱۸۷) پاکستان سے جو اطلاعیں مسلسل موصول ہو رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت احمد یہ کے دشمنوں نے اپنی ایذاء رسانی کی مہم بہت زیادہ تیز کر دی ہے اور کثرت سے مختلف جگہوں سے جو خطوط ملتے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ حد سے زیادہ بد کلامی اور بدزبانی کے ذریعے جماعت احمدیہ کے صبر کو آزمایا جا رہا ہے۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی ایسا منصوبہ ہے کہ جس سے وہ سمجھتے ہیں کہ احمدی نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے کوئی ایسی جوابی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ان کو یہ بہانہ ہاتھ آجائے کہ گویا تشدد میں احمدیوں نے پہل کی ہے۔اس کے بہت سے ایسے پہلو ہیں جن کو جماعت احمدیہ کو خصوصا پاکستان میں پیش نظر رکھنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جب اس قسم کے حالات پیدا