خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 51 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 51

خطبات طاہر جلد ۸ 51 خطبہ جمعہ ۲۷/جنوری ۱۹۸۹ء نئی صدی کے استقبال ، نمائشیں لگانے اور ترسیل لٹریچر کی بابت انتظامی ہدایات (خطبه جمعه فرموده ۲۷/جنوری ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: احمدیت کی دوسری صدی شروع ہونے میں اب تھوڑا عرصہ باقی ہے جہاں میں اس سے پہلے مسلسل بعض اخلاقی اور روحانی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں۔آج کے خطبے میں میرا خیال ہے کہ انتظامی ذمہ داریوں کی طرف بھی کچھ توجہ دلاؤں کیونکہ جوں جوں یہ صدی یعنی انگلی صدی قریب آرہی ہے بہت سے ایسے انتظامات ہیں جو ہمیں اس صدی کے آغاز سے پہلے کرنے ہیں کیونکہ جب ہم صدی میں انشاء اللہ تعالیٰ داخل ہو جائیں گے تو اس وقت موقع کی اور وقت کی ایسی ضرورتیں ہوں گی جو ہماری تو جہات کو الجھا لیں گی اور جب تک اس صدی کے آغاز سے پہلے ہم انتظامات مکمل نہ کرلیں ہرگز بعید نہیں کہ خامیاں باقی رہ جائیں۔اپنی پوری کوشش کرنے کے بعد بھی یقیناً خامیاں باقی رہیں گی کیونکہ یہ بشریت کے لازمی تقاضے ہیں لیکن ایسی خامیاں جو کوشش کی حد تک سب کچھ کر گزرنے کے بعد رہ جاتی ہیں ان کا علاج دعا ہے اور ویسے تو ہر بات کا علاج دعا ہی ہے لیکن اس صورت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے دعا کی قبولیت کی ضمانت بھی ہے یعنی ایسی دعا جو انسان اپنی کوشش کو انتہا تک پہنچانے کے بعد مزید خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہوئے مانگتا ہے اس کی قبولیت کے ان دعاؤں کے مقابل پر بہت زیادہ امکانات ہیں جو دعائیں بغیر کوشش اور بغیر محنت کے عدم توجہ