خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 511 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 511

خطبات طاہر جلد ۸ 511 خطبه جمعه ۴ راگست ۱۹۸۹ء جماعت احمدیہ کو مظالم کا خصوصیت سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس صورت میں حکومت پاکستان کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ پنجاب میں اس قسم کے فیصلے کا کیا رد عمل ہوتا ہے اور بالعموم حفاظت کے نقطہ نگاہ سے بھی غور کرنا ہوگا اس لئے ان سب باتوں کو پیش نظر رکھ کر دعا تو کریں لیکن اپنی امیدوں کو اتنا نہ بڑھائیں کہ اگر یہ جلسہ منعقد نہ ہو سکے تو آپ کو شدید تکلیف پہنچے۔دونوں پہلو میں نے کھول کر آپ کے سامنے رکھ دئے ہیں کیونکہ اس سے پہلے جب میں بار بار اس جلسے کے امکانات کا ذکر کرتا تھا تو جماعت میں اس کے نتیجے میں بہت زیادہ امیدیں پیدا ہو جاتی تھیں اور بہت سے ایسے دوست ہیں جنہوں نے اس وجہ سے اس جلسے پر آنے کا اراداہ ترک کر دیا کہ وہ یہ پسند کرتے تھے کہ اگر ایک دفعہ ہی خرچ برداشت کرنا ہے تو قادیان کے جلسے کے لئے خرچ برداشت کیا جائے۔اب تو ان کے لئے بہر حال تاخیر ہو چکی ہے لیکن جن ممالک میں میں گیا ہوں ان کو میں نے اپنے طور سے سمجھایا کہ صورتحال یہ ہے اس لئے یہ فیصلہ سوچ کر کریں کہ یہ جلسہ جس میں اب ہم شریک ہونے والے ہیں یہ بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔اس نقطہ نگاہ سے یہ نہ ہو کہ اسے چھوڑ دیں اور اگلا جلسہ بھی نہ دیکھ سکیں۔تو بہر حال یہ سارے حالات میں نے آپ کے سامنے کھول کر رکھ دیئے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کثرت سے دعائیں کریں گے اور ان دعاؤں کے نتیجے میں حالات تبدیل ہو جائیں گے۔یہ ہے خواہش اور تمنا اور اسی کی میں دعا کی درخواست کرتا ہوں۔لیکن اگر حالات اس حد تک تبدیل ہو جائیں کہ پھر اگلا سوال یہ اٹھتا ہے کہ پھر ربوہ میں بھی تو جلسہ ممکن ہوگا اور اگر ربوہ میں جلسہ ممکن ہو تو جب تک ہجرت سے واپسی نہ ہو اس وقت تک ربوہ کا جلسہ ایک خاص اہمیت اپنے رنگ میں بھی رکھتا ہوگا۔تو سارے یہ خیالات ہیں میرے ذہن میں ابھرنے والے ،سوچوں کا حصہ ہیں جو میں آپ کے ساتھ اس وقت (اس کو انگریزی میں کہتے ہیں) Share کر رہا ہوں تا کہ آپ بھی انہی سوچوں کے مطابق اپنی دعاؤں کو ڈھالیں۔جہاں تک اس سفر کا تعلق ہے اگر چہ ہمیشہ میں نے دیکھا ہے کہ سفر کے موقع پر خصوصیت سے اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی رحمت اور تائید شامل حال رہتی ہے اور یہ دعا کہ و اجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا (بنی اسرائیل: ۸۱)