خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 512
خطبات طاہر جلد ۸ 512 خطبه جمعه ۴ را گست ۱۹۸۹ء غیر معمولی رنگ میں پوری ہوتی ہے لیکن اس سفر میں میں نے اس سے بھی بہت زیادہ اللہ تعالیٰ کی تائیدات دیکھی ہیں اور جس ملک میں بھی میں گیا ہوں وہاں کی جماعت کو بھی یہ شدت سے احساس پیدا ہوا ہے کہ گزشہ سفروں سے یہ سفر مختلف ہے اور اتنے حیرت انگیز طور پر خدا کی تائید کے نشانات ظاہر ہوئے ہیں کہ اس کی چمک سے نظر خیرہ ہو جاتی ہے۔واقعہ یہ ہے کہ ایسے ممالک بھی جہاں جماعت کا بعض جگہ تو اتنا ابھی اثر نہیں تھا کہ اخبارات یا ٹیلی ویژن یا عوام الناس جماعت کے وجود سے بھی واقف ہوں لیکن سارے ملک میں جس طرح حیرت انگیز محبت کا اظہار کیا اور کھلے بازؤوں کے ساتھ استقبال کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاں جہاں جماعتوں کی کوشش سے کامیابی ہوئی ہے ان کوخدا کا یہ پیغام ہے کہ ان کوششوں کو ہم نے برکت دی ہے اور ہمارے فضل کے ساتھ تمہاری کوششوں کو کامیابی ہوئی ہے ورنہ جہاں تمہاری کوششوں کا کوئی بھی دخل نہیں تھا وہاں کس نے حیرت انگیز تائید کے نشانات دکھائے۔اب مثال کے طور پر نیوزی لینڈ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اس سفر کی تفصیلی خبریں تو انشاء اللہ بعد میں مختلف مواقع پر حسب حالات بیان کرتا رہوں گالیکن نیوزی لینڈ وہ جگہ ہے جہاں حال ہی میں جماعت قائم ہوئی ہے اور بہت تھوڑی تعداد ہے وہ زیادہ ترنجی کے باشندے ہیں جو نبی کے حالات خراب ہونے کے نتیجے میں نیوزی لینڈ تشریف لے گئے۔سفر کے آغاز پر نیوزی لینڈ ہمارے ذہن میں نہیں تھا اور اس کے لئے کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں تھا۔ہم جائزہ لے رہے تھے کے شاید نیوزی لینڈ چلے جائیں۔چنانچہ سفر کے دوران ہی یہ فیصلہ ہوا کہ چاہے ایک دن کے لئے نیوزی لینڈ جائیں لیکن وہاں کی جماعت کے حالات پر غور کرنے کے لئے اور ملکی حالات کا جائزہ لے کر جماعت احمدیہ کی ترقی کے لئے منصوبہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔چنانچہ ہنگامی طور پر پروگرام بنائے گئے۔اس کے نتیجے میں کچھ ائر لائنز کے ساتھ کچھ مشکلات بھی پیش آئیں لیکن چوبیس گھنٹوں سے کم کا یہ پروگرام تھا۔تقریباً سولہ گھنٹے کا پروگرام تھا۔اس سولہ گھنٹے کے اندر اندر جو خدا تعالیٰ نے نشانات دکھائے ہیں حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح یہ سارے کام اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کئے۔جماعت احمدیہ کی اتنی بھی واقفیت نہیں تھی کہ کسی صاحب اثر آدمی کو مل کر اس سے درخواست کرتے کہ آپ یہاں تشریف لائیں۔چنانچہ انہوں نے