خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 490
خطبات طاہر جلد ۸ 490 خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۸۹ء معیشت کی جڑیں کاٹ دی جائیں۔یہ بہیمانہ واقعہ تمام کا تمام پولیس کی نگرانی میں ہوا اس لئے اس کو فساد نہیں کہا جا سکتا بلکہ پولیس آپریشن کہنا زیادہ مناسب ہے ویسا ہی پولیس آپریشن ہے جیسا اس سے پہلے نکانہ صاحب میں آپ لوگ دیکھ چکے ہیں کہ واقعہ ہوا تھا۔اس واقعہ کے بعد وہاں کرفیو لگا دیا گیا اور جماعت احمدیہ کے کسی آدمی کو اب تک ( یعنی جب سے میں یہ خطبہ دے رہا ہوں ) اب تک وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہم نہیں جانتے کے اندر بعد میں کیا واقعات ہوئے ہیں لیکن جو اطلاعیں اب تک ملی ہیں ان کے مطابق پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین آدمی شہید ہوئے اور پولیس کی کارروائی سے پہلے کل نو احمدی زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک ماسٹر عبدالرزاق صاحب ہیں ان کے پھیپھڑے میں گولی لگی اور ان کی حالت اس وقت تک خطر ناک بتائی جارہی ہے اگر چہ آپریشن ہوا ہے۔اللہ فضل فرمائے ان کو نئی زندگی عطا کرے۔ایک مرد ہے جو زخمیوں میں شامل ہے آٹھ عورتیں ہیں۔اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ پاکستان کے حوصلے کتنے عظیم الشان اور کتنے بلند ہیں اور پاکستان کی احمدی عورتیں بھی ان کے بڑے بڑے مردوں اور مرد کہلانے والوں کو شکست دے سکتی ہیں۔جس دن یہ واقعہ ہوا ہے اس کی اطلاع آنے سے پہلے اسی دن مجھے انگلستان سے ڈاک موصول ہوئی جو پاکستان کی ڈاک انگلستان پہنچی تھی اور پھر ایک احمدی دوست مرزا عبدالرشید صاحب جواب یہ ڈاک لے کے آئیں ہیں وہاں ڈاک لے کر آئے ہوئے تھے۔اس ڈاک سے مجھے پتا چلا کہ محمد رفیق صاحب جو شہید ہوئے ہیں وہ فوج میں حوالدار تھے اور رخصتوں پر آئے ہوئے تھے اور انہوں نے مجھے خط لکھا کہ یہاں کے حالات ایسے خطرناک ہیں میرا دل نہیں چاہتا کہ واپس جاؤں دعا کریں کے اللہ تعالیٰ مجھے شہادت نصیب کرے۔چنانچہ ان کی شہادت کی دعا کی درخواست والا خط جس دن ملا ہے اس دن خدا کی تقدیر کے مطابق ان کو شہادت کا عظیم الشان رتبہ نصیب ہو چکا تھا۔پس جہاں تک ہمارے شہیدوں کا تعلق ہے اس میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ وہ اپنی مراد کو پاگئے اور جیسا کہ میں نے گزشتہ ایک خطبہ میں ننکانہ صاحب کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر دشمن کا یہ وہم ہے کہ ایک ننکانہ کو جلانے کے نتیجے میں وہ جماعت احمدیہ کو خوفزدہ کر کے جماعت احمدیہ کو ارتداد پر مجبور کر دے گا تو وہ باطل خیال ہے ، جھوٹا ہے ، شیطانی وہم ہے۔جماعت احمد یہ خدا