خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 491
خطبات طاہر جلد ۸ 491 خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۸۹ء کے فضل سے مومنوں کی جماعت ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت اپنے ایمان سے متزلزل نہیں کرسکتی۔ایک ننکانہ تم نے جلایا ہے پاکستان کی ساری احمدی بستیاں شوق کے ساتھ خدا کی راہ میں جلنے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔تم آؤ اور آزمائش کر کے دیکھ لو۔چنانچہ خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کے او پر میری جو توقعات تھیں اور کہا جاتا ہے مان تھا۔مجھے یقین تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت دنیا کی کسی مذہبی جماعت سے کبھی بھی پیچھے نہیں رہ سکتی۔چنانچہ اللہ نے اس ایمان اور اس یقین اور اس ارمان اور مان کو پورا کر دکھایا اور مجھے اس پر قرآن کریم کی وہ آیت یاد آئی کہ فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب :۲۴) که محمد مصطفی ﷺ کے غلام ایسے عظیم الشان ہیں کہ کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنی شہادتوں کی آرزوؤں کو پورا کر دکھایا ہے اور باقی ڈرے نہیں بلکہ اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب ان کی تمنا ئیں بھی پوری ہوں۔پس وہ جماعت جو خدا کی راہ میں قربانیوں کی آرزوئیں اور امنگیں لئے بیٹھی ہو دنیا کی کوئی شیطانی طاقت اس جماعت کو نا کام نہیں کر سکتی۔جہاں تک پولیس کارروائی کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ سارا ظلم پاکستان کی پنجاب کی پولیس نے کروایا ہے اور اس وقت وہاں جو آئی جی پولیس ہیں پنجاب میں یہ وہی ہیں جن کی زیر نگرانی ۱۹۷۴ء میں سرگودھا میں احمدیوں کے گھر جلائے گئے تھے اور یہی آج کل آئی جی ہیں۔اس لئے دماغ بھی وہی ہے،سازشیں بھی وہی ہیں کارستانیاں بھی وہی ہیں۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا خدا بھی وہی خدا ہے جس نے ہمیشہ ذلیل دشمنوں کو نا کام اور رسوا اور ذلیل کر کے دکھایا ہے اور کبھی بھی خدا کی جماعتیں ان شیطانوں کے مقابل پر شکست نہیں کھاتیں نہ اب ایسا واقعہ ہو گا اس لئے جہاں تک جماعت کی ہمت اور جماعت کے حو صلے کا تعلق ہے وہ خدا کے فضل سے نہ سرنگوں ہوا ہے نہ آئندہ کبھی سرنگوں ہوگا۔سارے ضلع کی انتظامیہ اس خبیثانہ اور ظالمانہ فعل میں پوری طرح ملوث اور ذمہ دار ہے اور خدا کے حضور جوابدہ ہے۔اس دنیا میں کوئی ان کی جواب طلبی کرنے والا اگر نہیں پیدا ہوا تو دنیا کو پیدا کرنے والا خدا یقینا ان کی جواب طلبی کرے گا۔ان میں سر فہرست DC گجرات ہے جس کا نام رانا شوکت علی ہے اور پھر ( SP) سپرنٹنڈنٹ پولیس گجرات ہے جس کا نام شیم احمد ہے اور AC کھاریاں جس کا نام قاضی جاوید لودھی