خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 317
خطبات طاہر جلد ۸ 317 خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۸۹ء اخلاقی دباؤ ڈالنا شروع کریں کہ یہ ظلم ہو رہا ہے، ہمارا ملک آزادی کا علمبردار ہے ، انسانی حقوق کی حفاظت کا علمبردار ہے اس لئے ہم یہ بدنامی مزید برداشت نہیں کر سکتے۔تو کوشش اور جد و جہد ہے ہم تو جاری رکھیں گے، ہم تو ڈرنے والی قوم نہیں ہیں۔ہم وہ لوگ نہیں ہیں جن کی تخلیق میں ناکامی کا میر ہو۔کوئی دنیا کی طاقت احمدیت کا سر نہیں جھکا سکتی یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں۔ہر قربانی کے لئے ہم تیار ہیں۔خدا کی تقدیر جو ہم سے چاہتی ہے ہم اس کے سامنے سرتسلیم تم کریں گے لیکن غیر کے سامنے کبھی نہیں کریں گے۔لڑائی ہے تو ٹھیک ہے جاری رہے گی ،سوسال جاری رہے، خدا کی تقدیر جب تک چاہے ہم خدا کے حضور اپنے سر جھکاتے ہوئے اس عظیم جہاد میں ہمیشہ مصروف رہیں گے اور اپنی طاقت کو پہلے سے زیادہ بڑھاتے چلے جائیں گے۔لیکن یہ محض اس لئے کریں گے کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ اپنی کوششوں کو ان کے منتہا ء تک پہنچاؤ ، آخری حد تک۔ہمارا انحصار ان کوششوں پر نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ کر لینے کے بعد جو میں آپ کو بتا رہا ہوں اور اس کے علاوہ بہت سی کا رروائیاں کرنے کے باوجود ہم تھوڑے ہیں اور نا طاقتی ہی ایک ایسی چیز ہے جس پر طاقتور کو ہمیشہ غصہ آتا ہے۔ہم کمزور ہیں، ہماری تعداد اتنی نہیں ، ہمارے پاس نہ دولت ہے، نہ سیاسی قوتیں ہیں اس لئے دنیا کے ایک ملک میں بھی جماعت احمد یہ کواتنی بھاری تعداد حاصل نہیں ہوئی کہ وہاں کی سیاست آپ کی حمایت پر مجبور ہو چکی ہو۔اس لئے کوشش تو کی جائے گی اس لئے کہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک آسمان پر آپ حرکت نہ پیدا کریں اور وہ حرکت آسمان سے زمین پر منتقل نہ ہو اور یہی وہ مضمون ہے جسے قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے اور اپنے کمزور اور بے بس اور نہتے بندوں کے متعلق یہی حکم ہے جواس نے صادر فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ذلكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا ( محمد :۱۲) اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اس لئے ہے کہ اللہ ان لوگوں کا مولیٰ ہے جو ایمان لے آئے۔وَأَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَولیٰ لَهُمْ اور کافروں کا کوئی مولیٰ نہیں ہے۔اب کہنے کو تو یہ مضمون بڑا آسان ہے اور سنتے ہی سمجھ آجاتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ یہ بہت مشکل مضمون ہے جو یہاں بیان ہوا ہے۔آج واقعات کی دنیا میں ہمارا کوئی مولی دکھائی نہیں دے رہا۔نہ مشرقی طاقتیں آپ کی