خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 318 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 318

خطبات طاہر جلد ۸ 318 خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۸۹ء مولیٰ ہیں نہ مغربی طاقتیں آپ کی مولی ہیں، نہ ملک پاکستان کی اندرونی طاقتیں آپ کی مولی ہیں، نہ پاکستان سے باہر کی بیرونی طاقتیں آپ کی مولی ہیں۔تو قرآن کریم یہ کیا فرما رہا ہے؟ انَّ اللهَ مَوْلَى الَّذِينَ امَنُوْاوَاَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلى لَهُمْ آپ کے دشمنوں کے سارے مولیٰ بنے ہوئے ہیں۔بڑی بڑی دنیا کی عظیم سلطنتیں ان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔اب یہ معاملہ ایک ملک کے ملاں تک محدود نہیں رہا بلکہ عظیم سیاسی طاقتوں تک جا پہنچا ہے اور خدا کہتا ہے ان کا کوئی مولیٰ نہیں اور وہ جن کا کوئی مولیٰ نہیں ان کے متعلق فرماتا ہے اللہ ان کا مولیٰ ہے۔اس میں دو پیغامات ہیں۔ایک یہ کہ باوجود اس کے کہ دنیا تمہیں ہر طرف سے چھوڑ دے اور دھتکار دے، نہ تمہارے دائیں بازو پر کوئی حمایتی کھڑا ہو نہ تمہارے بائیں بازو پر کوئی حمایتی کھڑا ہو لیکن ایک لمحہ کے لئے بھی یہ خیال نہ کرنا کہ تم اکیلے ہو۔کائنات کا خدا جو ساری قوتوں کا سر چشمہ اور مالک ہے ، وہ تمہارے ساتھ ہے اس مضمون کو کبھی تم نے نہیں بھلانا اور دوسری طرف یہ بھی خیال کرنا کہ جن کے متعلق تم سمجھ رہے ہو کہ آج ان کے دائیں پر بھی ایک مضبوط طاقت کھڑی ہے اور ان کے بائیں پر بھی ایک مضبوط طاقت کھڑی ہے۔ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ یہ بے وفا طاقتیں ہیں۔ایسے حالات پیدا ہوں گے اور خدا ایسے حالات پیدا کر دے گا کہ وہ ان کے کسی کام نہیں آئیں گی۔تب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ بیان کردہ عظیم الشان خوشخبری تم اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھو گے اَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ تم سمجھتے تھے کہ آج امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور سعود یہ بھی ہمارا دوست ہے اور مغربی طاقتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں اور بعض مشرقی ممالک بھی ہمارے ساتھ ہیں تم دیکھو گے کہ وہ بالکل نہتے اور بے سہارا اور بے دوست اور بے یار و مددگار رہے۔پس یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں، یہ وہ بات میں بیان کر رہا ہوں جو خدا کی تقدیر ہمیشہ ایسا کیا کرتی ہے۔اگر ان لوگوں نے تو بہ نہ کی ،اگر انہوں نے استغفار سے کام نہ لیا، اگر انہوں نے اپنے جرائم سے تو بہ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور استغفار کرتے ہوئے سرنہ جھکائے اور خدا تعالیٰ سے بخشش طلب نہ کی تو یہ وہ مقدر ہے جوان کے لئے لکھا گیا ہے۔پس آپ کو کس بات کا خوف ہے؟ کوئی خوف نہیں ہے۔زمینی کوششیں ضرور کریں گے اور ہمیں کرنا چاہئیں کیونکہ خدا کا یہ حکم ہے لیکن ہمارا انحصار ہمیشہ آسمان کی کوششوں پر ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایک خدا ہے جو تمہارا مولیٰ ہے۔تم ضرور کوششیں کرنا یہ بھی دیکھ لینا کہ تمہاری ہوشیاریاں، تمہاری حکمتیں،