خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 227
خطبات طاہر جلد ۸ 227 خطبہ جمعہ ۷۷ اپریل ۱۹۸۹ء تو پھر یقینا آپ کا رمضان سچا ہے ورنہ اس رمضان میں کوئی ایسی خامیاں ہیں کہ اسے عام مہینوں سے مختلف نہیں کیا جاسکتا۔اس بات پر غور کرتے ہوئے ایک آسان حل میں نے سوچا ہے وہ زیادہ آسانی کے ساتھ معلوم ہوسکتا ہے۔بجائے اس کے کہ آپ یہ سوچیں کہ خدا میرا ہو گیا ہے کہ نہیں اگر آپ رمضان کے دوران اور رمضان کے بعد بھی یہ سوچیں کہ آپ خدا کے ہو گئے ہیں کہ نہیں تو اس کا جواب آپ آسانی سے پاسکتے ہیں کیونکہ اپنے نفس کے حوالے سے یہ جواب ہے۔ایک ایسی چیز کے حوالے سے جواب ہے جو آپ کے قبضہ قدرت میں ہے۔آپ کے ذاتی علم میں ہے اس سے زیادہ کسی اور کے علم میں نہیں سوائے خدا کے۔پس اگر آپ خدا کے ہو چکے ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا یقینا آپ کا ہو چکا ہے۔اس لئے کسی فرضی خیالی اندازے کی ضرورت نہیں ہے۔اپنے روز مرہ کے حالات پر جب آپ غور کریں گے رمضان شریف میں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ خدا ایکدم نہیں بنا کر تا کسی کا اور نہ آپ خدا کے یکدم بنا کرتے ہیں۔یہ تو ایک ایسا سفر ہے جو قدم قدم بھی کیا جاتا ہے اور تیز رفتاری کے ساتھ بھی اختیار کیا جاتا ہے لیکن اس کی منازل معین طور پر طے ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔قطعی طور پر انسان کو معلوم ہوتا ہے۔آپ جب خدا کے ہوں گے تو آپ کو وہ علامتیں معلوم ہوں گی جن کے نتیجے میں آپ خدا کے بن رہے ہیں۔خالصہ خدا کی خاطر آپ بعض اپنی کمزوریاں دور کر رہے ہوں گے، خالصہ خدا کی خاطر آپ بعض نیکیاں اختیار کر رہے ہوں گے اور اٹھتے ہوئے قدم معلوم ہوں گے۔اس میں کونسے اندازے اور فرض کی بات ہے کہ شائد میں ہو گیا ہوں اور شائد میں نہیں ہو گیا۔آپ خدا کے بن رہے ہوں گے آپ کو معلوم ہورہا ہو گا کہ آپ خدا کے بن رہے ہیں۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اس میں ایک ادنی ذرہ بھی شک کا نہیں ہے کہ جس جس معاملے میں آپ خدا کے ہورہے ہوں گے اس اس معاملے میں خدا یقیناً آپ کا ہو رہا ہوگا۔جب آپ خدا کے ہو جاتے ہیں تو خدا پھر آپ کا ہوتا ہے تو پھر وہ اس میں اپنے بعض نشان ظاہر بھی فرماتا ہے۔اپنے پیار کی بعض علامتیں ظاہر کرتا ہے۔قطعی طور پر انسان اپنی ذات کے حوالے سے پہلے فیصلہ کر سکتا ہے کہ کہیں میں خیالی دنیا میں تو نہیں رہ رہا لیکن اس کے بعد جو کچھ خدا کی طرف سے ملتا ہے وہ روحانی رزق کے طور پر عطا ہوتا ہے اور پھر سارا سال انسان رمضان میں سے گزر کر اس رزق کو کھاتا رہتا ہے اور پھر ایسی چیز نہیں ہے جو