خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 228 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 228

خطبات طاہر جلد ۸ 228 خطبہ جمعہ ۷ اپریل ۱۹۸۹ء اپنا تعلق بعد میں آپ سے توڑ لے۔پس کل جو رمضان شروع ہونے والا ہے اس میں ان نصائح کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے داخل ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس رمضان کو صحیح معنوں میں اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جس طرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے متوجہ فرمایا ہے۔یہ رمضان ہم حقیقہ خدا کی خاطر گزاریں اور اس کے نتیجہ میں خدا ہمارا ہو جائے اور اس میں یہ پیغام مضمر ہے کہ تمہیں خدا کا ہونا پڑے گا اس رمضان میں اس کے بغیر خدا تمہارا نہیں ہوسکتا۔اس شان کے ساتھ اگر ہم ساری جماعت احمد یہ اس رمضان سے گزرجائے تو اس سے بہتر اگلی صدی کا پہلا رمضان آپ نہیں منا سکتے۔سب کچھ آپ کو مل گیا وہ وعدے جو ایک سو سال کے بعد پورے ہونے ہیں جن کی خوا ہیں آپ دیکھتے ہیں یا ہزار سال کے بعد پورے ہونے ہیں یا دس ہزار سال کے بعد پورے ہونے ہیں۔آپ کی ذات میں اس دن پورے ہو جائیں گے جس دن آپ خدا کے ہو چکے ہوں گے۔جب سب کچھ آپ کا ہو گیا پھر موجیں ہی موجیں ہیں پھر آپ کو اور کیا ضرورت ہے۔پھر ہوں یا نہ ہوں اس سے آپ بے نیاز ہو جائیں گے۔آپ کو یقین ہے کہ وہ وعدے ضرور پورے ہوں گے لیکن آپ اس لحاظ سے ان سے ضرور بے نیاز ہو چکے ہوں گے کہ آپ نے اپنی ذات میں وہ وعدے پورے ہوتے دیکھ لئے ہیں۔پس یہ وہ اہم رمضان ہے جس کے لئے میرے دل میں ایک طوفان اٹھا ہوا ہے کہ کسی طرح جماعت کو یہ بتا دوں کہ اس اگلی صدی کے پہلے رمضان میں نہ آپ اس رمضان کو ختم ہونے دیں جب تک آپ کا وجود اپنے لئے ختم نہ ہو جائے اور خدا کے لئے نہ ہو چکا ہو۔پھر آپ دیکھیں کہ کس شان کے ساتھ خدا آپ کا بنتا ہے اور کس شان کے ساتھ دنیا پھر آپ کی سچائی کے تحت اقدام بچھتی چلی جاتی ہے۔کوئی مشکل مشکل باقی نہیں رہے گی۔کوئی پہاڑ کی بلندی پہاڑ کی بلندی نظر نہیں آئے گی۔آپ کے قدموں کے نیچے بلندیاں ہوں گی۔آپ کے قدموں کی برکت سے زمین کی وہ چوٹیاں بنائی جائیں گی۔آپ وہ ہوں گے جو بلندیاں عطا کرنے والے ہوں گے۔آپ بلندیاں مانگنے والے نہیں رہیں گے۔پس خدا کرے کہ آپ کو اور مجھے اس قسم کا رمضان نصیب ہو جس کے بعد خدا ہمارا ہو جائے۔جب خدا ہمارا ہوگا تو خدا کی دنیا پھر ہماری ہے کسی اور کی نہیں ہوسکتی۔آمین۔