خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 213 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 213

خطبات طاہر جلد ۸ 213 خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۸۹ء کے علم میں ہیں۔بعض دفعہ ایک چھوٹی جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی طاقتیں ہوتی ہیں۔ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے وسیع تعلقات ہوتے ہیں۔ایسے دماغ عطا ہوتے ہیں ان کو جن کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے جو ہر قابل موجود ہوتا ہے لیکن بعض جماعتیں تعداد میں زیادہ ہونے کے باوجود اندرونی کمزوریاں رکھتی ہیں۔اس لئے یہ منصوبہ ایسا منصوبہ نہیں ہے جسے مرکز بنا بنا کر جماعتوں کو بھجوائے۔اپنے حالات کے مطابق، سوسائٹی کے رد عمل کو ملحوظ رکھتے ہوئے اور وہ ذرائع سوچتے ہوئے جو بہترین رنگ میں کسی سوسائٹی میں قبولیت اختیار کر سکیں گے آپ اپنے منصوبے کو مقامی طور پر بنائیں۔پس آئر لینڈ میں بھی یہ منصوبہ اسی طرح بنانا چاہئے جس طرح باقی ملکوں میں بنایا جائے گا اور چھوٹی چھوٹی جماعتوں میں بھی جو دنیا کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔لفظ دور دراز تو ہم اس نسبت سے استعمال کرتے ہیں کہ ہمارے یہاں کے مقابل پر دور دراز ہیں ورنہ جس ملک میں آپ بیٹھیں گے وہاں سے دوسرے ممالک دور دراز دکھائی دیں گے۔تو ان معنوں میں دور دراز سے مراد میری یہ ہے مثلاً نجی میں پسیفک آئی لینڈ (Pecific Island) میں یا سلومن آئیس لینڈ میں کری باس ، میں یا (Papaya Newguniea) پاپایا نیوگنی میں یا جنوبی امریکہ کے بعض ممالک میں ، برازیل میں ، پین میں ایسے ممالک میں جہاں نسبۂ جماعتیں تھوڑی ہیں میں ان کا ذکر کر رہا ہوں۔ان سب ممالک میں گہرے منصوبے کے ذریعے اپنی عددی کمزوری کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور مقصود یہ ہمیشہ پیش نظر رہے کہ ہم نے سوسائٹی کے ہر حصے میں نفوذ کرنا ہے۔طالبعلموں میں بھی نفوذ کرنا ہے، دانشوروں میں بھی نفوذ کرنا ہے،اخبار نویسوں میں بھی نفوذ کرنا ہے، وکلاء میں بھی نفوذ کرنا ہے، تاجروں میں بھی نفوذ کرنا ہے، سیاستدانوں میں بھی نفوذ کرنا ہے، زمینداروں میں بھی نفوذ کرنا ہے، صنعت کاروں میں بھی نفوذ کرنا ہے، لیبر میں بھی نفوذ کرنا ہے اور مالکان میں بھی نفوذ کرنا ہے۔تو جتنے بھی یہ انسانی طبقات آپ کو دکھائی دیتے ہیں ان سب تک اس سال میں ہم نے آئندہ صدی کے لئے بیج بو دینے ہیں۔یہ اہمیت ہے اس سال کو۔اس لئے جتنے زیادہ سے زیادہ طبقات اور زمینیں آپ پیش نظر رکھیں گے اور جتنا حکمت کے ساتھ وہاں اسلام کا پیج بوئیں گے اتناہی زیادہ پھل اگلی صدی میں پیدا ہوگا۔پس کچھ کام تو ایسے ہیں جو گزشتہ ایک سو سال میں اُبھر کر ہمارے سامنے آئے ، کچھ ایسے