خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 214 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 214

خطبات طاہر جلد ۸ 214 خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۸۹ء منصوبے ہیں جن کی بنیادیں گزشتہ ایک سوسال میں ہمارے لئے ہم سے پہلے بزرگوں نے رکھیں۔ان پر جو عمارتیں تعمیر ہوئیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ان عمارتوں کو مزید بلند کرنا ہمارا کام ہے لیکن کچھ ایسے کام بھی ہیں جن کا آغاز ہوا ہے اس صدی کے لئے، کچھ ایسی بنیادیں بھی ہیں جن کو جماعت نے خدا تعالیٰ کے فضل سے نئی جگہوں پر اور نئے منصوبوں کے تحت رکھا ہے۔ان پر تمام کی تمام عمارت تعمیر ہونے کا کام ابھی باقی ہے۔پس یہ سال بہت ہی اہمیت کا سال ہے جہاں پرانی بنیادوں پر استوار عمارتوں کو بلند کرنا اور نئی بنیادوں کو مضبوطی کے ساتھ قائم کرنا اور ان پر نئی عمارتیں بنانا اور نئی عمارتوں کا آغاز کرنا ہمارا کام ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ دنیا بھر کی جماعتیں اس پروگرام کو بڑی لگن اور ذاتی تعلق اور جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں گی اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہر ملک کا کام اب یہ رہ گیا ہے کہ اپنے ملک میں وہ تمام سوسائٹی میں نفوذ کرے اور آئندہ صدی کے لئے اسلام میں دلچسپی کے ایسے دروازے کھول دے جن کے رستے پھر جوق در جوق قو میں اسلام میں داخل ہونا شروع ہوں۔ایک وقت کی نسبت سے چونکہ اب میرے پاس وقت کم ہے اس لئے آئندہ جو بات کہنی چاہتا تھا وہ انشاء اللہ خدا توفیق دے گا تو اگلے کسی جمعہ میں بیان کروں گا ابھی اس مضمون کے کچھ حصے باقی ہیں۔بہر حال میں یہاں آنے پر بہت خوش ہوں، یہاں کی جماعت چھوٹی ہے لیکن آثار یہ دکھائی دیتے ہیں کہ ان میں نفوذ پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور جو ہر قابل جماعت کے اندر بھی موجود ہیں۔پس بلدة طيبة و رب غفور کا منظر ہمیں یہاں دکھائی دینا چاہئے۔لوگ اچھے ہیں، آپ لوگ اچھے ہیں، جن لوگوں تک پیغام پہنچانا ہے وہ نیک فطرت ہیں اور بلدۃ طیبہ ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو بلدۃ طیبہ ہو یعنی ایک شہر طیب شہر ہو، اچھے لوگوں پر مشتمل ہوتو ہمیشہ رب اس شہر پر غفور ہو جایا کرتا ہے۔ایسے شہر کے لئے غضب ناک خدا کا کوئی تصور نہیں ہے۔ایسے شہر کے لئے طبعی نتیجہ یہ ہے کہ رب غفور نیک دل لوگوں کے لئے ہمیشہ رب غفور ہی ظاہر ہوتا ہے۔پس خدا کرے کہ اس علاقے کے لئے رب غفور اپنے جلوے دکھائے ہماری کمزوریوں سے درگز رفرمائے اور جن خوبیوں سے اس نے ہمیں نوازا ہے انہیں اور چمکائے اور علاقے میں کثرت کے ساتھ اسلام کے پھیلانے کے سامان پیدا فرمائے۔آمین