خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 211 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 211

خطبات طاہر جلد ۸ 211 خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۸۹ء کے تراجم تو ایک سو سے زائد زبانوں میں تمام دنیا تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔احادیث کے تراجم جن کو قرآن کریم کے بعد دوسری اہمیت دی گئی وہ بھی ایک بڑی تعداد میں پہنچائے گئے ہیں لیکن بہت سا کام ابھی ہونا باقی ہے۔یعنی تراجم مکمل ہو چکے ہیں، بعض پریس میں جاچکے ہیں، بعض پر نظر ثانی ہو رہی ہے لیکن پروگرام یہی ہے کہ انشاء اللہ آئندہ دو تین ماہ کے اندر تمام قرآن کریم کے تراجم اور تمام احادیث کے تراجم جماعتوں تک پہنچ چکے ہوں گے اور اسی طرح تیسرے درجے پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کے تراجم ہیں وہ اہمیت کے لحاظ سے چونکہ ان کو تیسرے درجے پر رکھا تھا اس لئے ان میں کچھ تاخیر ہو گئی ہے لیکن ان کے متعلق بھی مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ اس سال چھ مہینے کے اندر مکمل ہو کر ساری دنیا کی جماعتوں میں تقسیم ہو چکے ہوں گے۔اس سلسلے میں ایک پروگرام تو یہ ہے کہ ہم مختلف کتب کے میلوں میں ان کی نمائش کریں اور اس کے لئے مختلف علاقوں میں مختلف لائبریریوں میں یا کتب کے میلوں میں جگہیں با قاعدہ ریز رو کروائی جا چکی ہیں اور جماعت اس نمائش میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ایک ہے مستقل نمائش یعنی جہاں جہاں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو تو فیق دی ہے وہاں بڑے ہال تعمیر کر کے یا بڑی بڑی عمارتیں سال بھر کے لئے کرائے پر لے کر ان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس سارے لٹریچر کی نمائش کا انتظام ہے جو اس صدی کے پہلے سال میں ہمیں کرنی مقصود ہے اور یہ نمائش بھی انشاء اللہ تعالیٰ جہاں جہاں ہوگی اس کے بڑے نیک اثرات مرتب ہوں گے لیکن کام صرف یہیں تک ختم نہیں ہوگا۔کثرت سے ایسا لٹریچر شائع کیا گیا ہے جسے تقسیم کروانا ہے۔تقسیم کروانے کا کام اس ایک سال کے اندر مکمل ہونا ہے اور یہ کام معمولی کام نہیں بلکہ بہت بڑا کام ہے اور بڑی حکمت کے ساتھ کرنے والا ہے۔اس ضمن میں پہلے بھی میں خطبات میں جماعت کو متوجہ کرتا رہا ہوں لیکن آج چونکہ وقت تھوڑا ہے اور بھی باتیں کرنے والی تھیں لیکن میں صرف اس حصے کو ہی لے سکوں گا کیونکہ ہمارے بعد کے کچھ اور پروگرام ہیں باقی انشاء اللہ بعد میں بیان کرنے کی توفیق ملے گی۔یہ جو لٹریچر تقسیم کرنے والا حصہ ہے اس کو جماعتیں دو طرح سے کر سکتی ہیں یا تو ڈاک کے ذریعے بھجوا دیں اور یا رابطے قائم کر کے خود لٹریچر پیش کریں۔جہاں تک ڈاک کے ذریعے بھجوانے کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت تیزی کے ساتھ تھوڑے وقت میں آپ ایک ذمہ داری ادا کر سکیں گے لیکن کچھ پتا نہیں کہ وہ خط جن تک پہنچیں گے،