خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 118
خطبات طاہر جلد ۸ 118 خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء جبر و تشدد عالم اسلام کے خلاف تو استعمال ہو لیکن غیر اسلامی دنیا کی طرف اس کا رجحان نہ ہو۔خمینی نے اس رجحان کو پلٹنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی کے ساتھ وہ کوشش جس رنگ میں ہونی چاہئے تھی اُس رنگ میں نہیں تھی بلکہ ایسے رنگ میں تھی کہ اسلام کے لئے مزید بدنامی کا موجب بنا۔اب سوال یہ ہے کہ خمینی کے ساتھ ہمارا کوئی نظریاتی تعلق تو نہیں ہے بلکہ مسائل پر بنیادی اختلافات ہیں اور وہ بنیادی شیعہ اور سنی جو شیعیت کی ہر قسم کی شیعہ فرقوں کے اندر مشترک ہیں اور شیعیت کی جان ہے اُن میں ہم اُن سے مختلف ہیں اور اہل سنت کے ساتھ ہمارا اتفاق ہے۔اس کے باوجود تقوی اور سچائی کا تقاضہ یہ ہے کہ جہاں کوئی بات درست دیکھی جائے اس کو تسلیم کیا جائے۔خمینی نے جو کچھ بھی کیا ہے میرا تا ثر یہ ہے کہ وہ شخص انتہائی غلطی خوردہ سہی لیکن دیانتدار ہے۔انتہائی بیوقوف سہی ہمارے نقطہ نگاہ سے اسلام کے لئے لیکن امام خمینی صاحب کے اندر کر دار کا دوغلا پن دکھائی نہیں دیا۔چنانچہ ابھی ہالینڈ میں جب نیشنل پریس انٹرویو کے لئے آیا ہوا تھا انہوں نے چاہا اس قسم کا فقرہ میں کہوں کہ ٹمینی صاحب نے جو بات اُٹھائی ہے یہ صرف سیاسی چال کے طور پر ہے۔میں نے اُن سے کہا کہ نہیں ہرگز ایسی بات نہیں یہ آپ لوگ پراپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن میں اسے درست نہیں سمجھتا۔خمینی صاحب کا اسلام کا بگڑا ہوا نتصور ہے اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بڑا بھیا نک تصور ہے، مجھے اس سے کوئی اتفاق نہیں لیکن ثمینی کی شخصیت کے متعلق اب تک میں کوئی ایسی بات معلوم نہیں کر سکا جس سے میں یہ کہ سکوں کہ امام خمینی صاحب عمد أ جھوٹ بول رہے ہیں اور کہتے کچھ اور ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔جس بھیا نک اسلام کو انہوں نے پیش کیا اُس پر عمل بھی کر کے دکھایا اور اس کے نتیجے میں اتنا کشت وخون ہوا ہے۔میں اہل مغرب کو یہ کہتا رہا ہوں کہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ تمہیں خمینی کے خلاف کیوں تکلیف ہے؟ اصل تکلیف خمینی کے خلاف یہ نہیں ہے کہ اُس نے اہل مغرب کو کوئی عملاً نقصان پہنچا دیا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ اسلام کے خلاف جو یہ ہمیشہ سے پھوڑے دل میں پکتے رہے ہیں کہ اسلام کو نیچا دکھایا جائے اور تیسری دنیا کے ممالک کو خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم اُن کو پوری طرح اپنے استبداد کے نیچے رکھا جائے۔اس بات کو ثمینی نے الٹایا ہے اور یہ ہے اصل راز ان کی تکلیف کا۔ورنہ جہاں تک خمینی صاحب کے بھیانک اسلامی تصور کا تعلق ہے اس کا تمام تر نقصان اسلام کو پہنچا ہے۔میں ان کے سامنے یہ بات بار بار کھولتا رہا ہوں ہر پریس کانفرنس میں کہ جتنا خمینی نے آپ کو فائدہ پہنچایا ہے بڑے ہی آپ