خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 4
خطبات طاہر جلدے خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء ان کے دلوں پر مہر لگی اور وجوہات میں سے ایک یہ تھی کہ وہ ہفتہ کے دن کا احترام نہیں کرتے تھے۔عیسائیوں کیلئے یہ اتوار کا دن ہے اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے عیسائیت کے زندہ رہنے کی اب تک بڑی وجہ اتوار کا دن ہے۔اتوار اگر نہ منائی جاتی تو عیسائیت کب کی مرچکی ہوتی۔اتوار کے دن ساری قوم کو چھٹی ہوتی ہے بچے تیار ہوتے ہیں، اچھے کپڑے پہن کے، مائیں انکو ساتھ لیکر گر جا گھروں میں جاتی ہیں اور یہ Insititution عیسائیت کو زندہ رکھنے میں بہت ہی مددگار ثابت ہوئی ہے۔چنانچہ عیسائیت جب بعض دیگر عوامل کی وجہ سے طبعی موت مرنا شروع ہوئی یعنی ظاہر طور پر عیسائی رہتے ہوئے بھی بہت سے عیسائی عملاً عیسائی نہیں رہے تو اس کا ایک مظاہرہ اس طرح ہوا کہ چرچ خالی ہونے شروع ہو گئے۔بڑے بڑے وسیع چرچ جو کسی زمانہ میں پوری طرح آباد ہوا کرتے تھے وہ اتنے خالی ہوئے کہ بالآخر چرچ کی Organizations کو ان جماعتوں جن کی وہ ملکیت تھے ان چرچوں کو بیچنا بھی پڑا اور یہ رجحان صدیوں میں جا کر مکمل ہوا کرتا ہے۔مسلمانوں میں بھی ایک زمانہ میں مساجد غیر معمولی طور پر آباد ہوا کرتی تھیں اور نتیجہ یہ نکلا کہ باوجود اس کے کہ اس زمانے میں جن شہروں میں وہ مسجد میں آج ملتی ہیں نسبتا مسلمان کم تھے ،تب آبادیاں تھوڑی تھیں لیکن مسجد میں اتنی وسیع بنائی گئی ہیں کہ جن سے پتا چلتا ہے کہ لوگ بڑی سنجیدگی کے ساتھ جمعہ کا دن لیا کرتے تھے اور اس دن کے تقاضے پورے کیا کرتے تھے، اکٹھے ہوا کرتے تھے ورنہ اتنی بڑی وسیع مسجدوں کا ان شہروں میں موجود ہونا کوئی مصلحت نہیں رکھتا، کوئی حکمت نہیں رکھتا۔چنا نچہ لاہور کی جامع مسجد آپ دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ کتنی وسیع مسجد ہے اور وہ سال میں کبھی عید کے دن بھرتی ہے اور عام جمعوں میں اس کا اکثر حصہ خالی رہتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں جمعہ کا احترام بہت زیادہ تھا اور بڑی کثرت سے لوگ جمعہ پڑھا کرتے تھے۔شاذ ہی کوئی ہوگا جو جمعہ کے دن کسی معذوری کی وجہ سے مسجد تک نہ پہنچتا ہوورنہ ہر آدمی جس کو تو فیق تھی جمعہ پڑھا کرتا تھا اور اب ایک بڑی تعداد ہے جو پاکستان جیسے ملک میں بھی جو اسلامی ملک کہلاتا ہے، جہاں اسلام پر غیر معمولی زور دیا جاتا ہے وہاں بھی ایک بڑی تعداد ہے جو جمعہ کے دن کلیڈ جمعہ سے غافل رہتی ہے اور مسجدوں تک جانا عموماً غرباء کا کام سمجھا جاتا ہے اور غرباء میں سے بھی سب کا نہیں ایک طبقہ ہے غرباء کا جو پہنچتا ہے ورنہ باقی غرباء اپنے دوسرے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔چنانچہ آپ جائزہ لیکر دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ بعض دفعہ جمعہ کے دن ایک سینما کا پروگرام ہوتا ہے جسے