خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 3 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 3

خطبات طاہر جلدے 3 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء بیچ میں بہت بڑھ جاتے ہیں اس لئے ایک طبعی روک جمعہ پڑھنے کی راہ میں حائل ہو جاتی ہے لیکن اس روک کے علاوہ اس سے بھی زیادہ خطر ناک روک یہ ہے کہ اکثر عیسائی ممالک میں بلکہ غالباً تمام عیسائی ممالک میں جمعہ کے روز کوئی رخصت نہیں ہوتی اور اس کے مقابل پر اتوار ہی کو نہیں بلکہ ہفتہ کو بھی رخصت دی جاتی ہے تو مسلمانوں کو کوئی رخصت ایسی نہیں ملتی جس میں وہ سمجھیں کہ آج ہمار ا ند ہی دن ہے اور اسے خالصہ ہم نے مذہبی رنگ میں منانا ہے۔جمعہ ایک عام دن کی طرح آتا بھی ہے اور گزر بھی جاتا ہے اور بہت سے ان مغربی ممالک میں بسنے والے احمدی یا دوسرے مسلمان اس کی اہمیت سے اتنے بھی واقف نہیں کہ بسا اوقات ان کو یہ بھی یاد نہیں ہوتا کہ آج جمعہ کا دن ہے۔چنانچہ انگلستان ہی کا واقعہ ہے یہاں ایک جمعہ کے موقع پر جسن دن رخصت بھی تھی جب جماعت کے صدر نے پتا کیا کہ بہت سے لوگ جو یہاں نہیں آئے مسجد میں نہیں آئے جمعہ کے لئے وہ کیوں نہیں آئے تو بہت سے احمدیوں نے ان کو یہ جواب دیا کہ اوہو یہ جمعہ کا دن تھا۔ہمیں تو پتا ہی نہیں لگا یعنی کاموں میں روز مرہ کے کاموں میں جمعہ کے دن کو کوئی بھی اہمیت حاصل نہیں۔ایک عام دن کی طرح آتا اور گزر جاتا رہا اس لئے ان کو قطعا اس بات کا خیال ہی نہیں آیا کہ آج جمعہ کی وجہ سے ہمیں رخصت بھی ہے اس لئے ہمیں مسجد میں پہنچنا چاہئے۔چنانچہ یہ جو صورت حال ہے اس نے جب میں امریکہ گیا تو مجھے خاص طور پر بہت پریشان کیا کیونکہ وہاں بچوں کی تربیت اور جماعت کی عمومی تربیت کے سلسلہ میں میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ جب تک ہم جمعہ کی اہمیت کو پوری طرح جماعت کو سمجھاتے نہیں اور نظام جمعہ کا پورا احترام نہیں کرتے اور اس دن با قاعدہ عبادت کیلئے اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت تک ہماری تمام دیگر تربیتی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے خود مومن کی تربیت کیلئے جمعہ کا دن رکھا ہے اور ہر مذہب کیلئے خدا تعالیٰ نے کوئی نہ کوئی اجتماعی دن ایسا ضرور رکھا ہوا ہے کہ جس میں اس مذہب کے ماننے والوں کی تربیت ہوتی تھی ، وہ اکٹھے ہوتے تھے نئی زندگی ان کوملتی تھی، پرانے داغ دھونے کا موقع ملتا تھا اور بہت سی دیگر برکتیں اس ایک دن کی وجہ سے نصیب ہوتی تھیں۔چنانچہ ہفتہ کا دن یہود کیلئے مقرر تھا اور اسکو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی چنانچہ قرآن کریم نے ہفتہ کے دن ان کے عدم احترام کی وجہ سے ان کا ملعون ہونا بیان فرمایا ہے۔ان پر اس لئے لعنت پڑی، اس لئے