خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 82
خطبات طاہر جلدے 82 خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۸۸ء یقین دلائیں کہ ہم ہرممکن کوشش کریں گے کہ قوم کا احصار غیر قوموں پر دن بدن کم ہوتا چلا جائے اور قوم خود اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کی اہل ہو جائے۔تمام دنیا کے احمدیوں سے میں یہ اپیل کرتا ہوں کہ ان میں جتنے بھی Industrialist ہیں صنعتکاری کے واقف ہیں یا Technology کے ماہر ہیں کسی رنگ میں یا اور ایسے علوم پر دسترس رکھتے ہیں جو غریب ملکوں کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں وہ اپنے نام مجھے بھجوائیں اورلکھیں کہ کیا وہ اپنے خرچ پر افریقہ کے دورے کے لئے اور جائزہ لینے کے لئے آنے پر تیار ہیں یا صرف اپنا وقت دے سکیں گے جماعت احمد یہ ان کے لئے خرچ مہیا کرے گی اور وضاحت کریں کہ کس کس علم کے وہ ماہر ہیں کونسی انڈسٹری کا تجربہ رکھتے ہیں۔اس کے بعد جب میں ان کو یہاں بھجواؤں گا تو ان کا یہ کام نہیں ہوگا کہ اپنا سرمایہ یہاں لگائیں کیونکہ افریقہ پہلے ہی باہر کی سرمایہ کاری سے تنگ آیا بیٹھا ہے اور بہت سے لوگوں نے مدد کے بہانے ان کو لوٹا ہے۔میں یہ پسند کروں گا کہ وہ اپنا Know How اپنی علمی قابلیت قوم کی خدمت میں پیش کریں اور یہ بات پیش کریں کہ ہم آپ کے لئے صنعتیں لگوانے میں مدد دیں گے صنعتیں آپ کی ہوں گی ، فائدے آپ کے ہوں گے، ہم صرف خدمت کر کے اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں گے۔اس کے بعد میں آخر پر پھر آپ سب احباب کا بہت بہت شکر یہ ادا کرتا ہوں یعنی تمام احمدی احباب ،خواتین اور بچوں کا جو دور دور سے بعض صورتوں میں ملنے کے لئے یہاں تشریف لائے بعض دوسرے ملکوں سے بھی تشریف لائے۔مقامی احمدی جماعت کا بھی بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں خصوصاً آپ کے خدام کا جنہوں نے دن رات ایسی مستعدی سے خدمت کی ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کے بہت سے دوسرے ممالک کے لئے وہ نمونہ بنے ہوئے تھے۔نہایت اعلیٰ نظم وضبط کے ساتھ انہوں نے مسلسل محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی بہترین جزا دے۔آپ کے ملک کے باشندوں کو بھی اور آپ کو بھی دنیا اور آخرت کی بے شمار حسنات عطا فرمائے۔آپ کا ہمیشہ ساتھی رہے۔آپ کے دل میں اپنی اور اپنی مخلوقات کی سچی محبت پیدا کرے۔آپ خیر پھیلانے والے ہوں اور شر کو دور کرنے والے ہوں۔اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے بعد نماز عصر ہوگی جو مسافر دوگانہ پڑھیں گے۔