خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 83 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 83

خطبات طاہر جلدے 83 خطبه جمعه ۱۲ فروری ۱۹۸۸ء غانا کی تاریخ نیز ان کو اقتصادی خود انحصاری کا مشورہ اور تعاون کی یقین دہانی ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ فروری ۱۹۸۸ء بمقام سالٹ پانڈ ، غانا ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: عموماً ایسے ملکوں میں جہاں انگریزی بولی جاتی ہے انگریزی میں ہی میں بات کرتا ہوں لیکن خطبہ کے متعلق میں نے اپنا دستور یہی بنا رکھا ہے کہ چونکہ زیادہ تر احمدی پاکستان میں اردو دان ہیں اور انگریزی نہیں سمجھتے اس لئے ان کی خاطر خطبہ اردو ہی میں دیا کروں۔آج پروگرام کے مطابق تو جمعہ کے بعد اختتامی اجلاس ہونا تھا لیکن وقت کی کمی کے پیش نظر میں نے امیر صاحب سے یہی گزارش کی کہ خطبہ کے خطاب ہی کو اس جلسہ کا اختتامی خطاب سمجھ لیا جائے۔کل صبح یہاں آنے سے پہلے مجھے غانا کے ایک تاریخی قلعہ جس کو Old Castle کہتے ہیں وہاں جانے کا اتفاق ہوا اور وہاں چیف پروٹوکول آفیسر نے مہربانی فرما کر مجھے اس قلعہ کے وہ تاریخی مقامات دکھائے جہاں آج بھی گزشتہ چند صدیوں کی تاریخ ثبت ہے۔سترھویں صدی سے لے کر آج جبکہ بیسیویں صدی اختتام کو پہنچ رہی ہے مختلف یوروپین قوموں نے غانا میں جو نفوذ کیا اور غانا سے جو سلوک کیا اس کی ساری داستان اس قلعہ پر مرتسم ہے۔اس قلعہ میں میں نے وہ سرنگ یعنی زیرزمین Tunnel بھی دیکھی جو قلعہ سے نصف میل دور تک زمین کے اندر بچھائی گئی اور اس کے دوسرے کنارے سے جو ایک جنگل میں کھلتا تھا کثرت سے غانا کے باشندوں کوز نجیروں میں جکڑ کر