خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 79 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 79

خطبات طاہر جلدے 79 خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۸۸ء تک آپ یہ چیزیں کھا کر نہ زندہ رہیں اس وقت تک آپ یہ نہ سمجھیں کہ آپ ایک جدید مزاج کے ترقی یافتہ انسان ہیں غرضیکہ افریقہ کی ساری مارکیٹیں ایسی غذاؤں سے بھری پڑی ہیں جو باہر کے ملکوں میں پیدا ہوتی ہیں اور یہاں آکر فروخت ہورہی ہیں۔جن کو مقامی طور پر کسی جگہ بھی تیار نہیں کیا جارہانہ اس کی استطاعت ہے، نہ اس کی صنعت موجود ہے۔یہ چیزیں کھانی اور استعمال کرنی گناہ تو نہیں ہیں۔غذا ئیں جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہیں مختلف طریق پر ان کو تیار کیا گیا ہے مگر اقتصادی خود کشی ضرور ہے ان قوموں کے لئے جو یہ چیزیں خود پیدا نہیں کر سکتیں۔چونکہ وہ لوگ جو ان چیزوں کو خود پیدا کرتے ہیں ان کے لئے اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ ان کی دولت ہاتھوں سے نکل کر غیر ملکوں کی طرف بہنی شروع ہو جائے۔اپنے ملک کی دولت اپنے ملک میں رہتی ہے بلکہ ان چیزوں کو پیدا کرنے کے نتیجہ میں باہر سے بھی دولت کھینچنے کے مواقع میسر آجاتے ہیں لیکن جو غریب تو میں ان کو پیدا نہیں کرتیں ان کے لئے دوہرا نقصان ہے۔مذہبی طور پر حرام نہ ہونے کے باوجود قومی طور پر ان کا بے دھڑک استعمال اور حد سے زیادہ استعمال ان کے لئے ایک اقتصادی خودکشی کے مترادف ہو جاتا ہے۔ان کا دوہرا نقصان یہ ہے۔نمبر ایک وہ قومیں جو یہ چیزیں تیار کرتی ہیں بہت امیر ہیں اور ان کی روزمرہ کی آمد غریب قوموں کی آمد سے بعض دفعہ سو گنا زیادہ ، کہیں پچاس گنا زیادہ کہیں ہیں گنا زائد ہے کیونکہ وہ خود یہ چیزیں تیار کرتی ہیں اس لئے اتنی بڑی آمد کے باوجود وہاں بہت سستی ملتی ہیں۔غریب ملکوں کا عجیب حال ہے ان کی آمد ان سے اتنی کم ہے کہ پچاس آدمی مل کے جو کماتے ہیں وہ ایک آدمی وہاں کمارہا ہوتا ہے اس کے باوجود یہاں ان کی بنی ہوئی چیزیں کئی گنا زیادہ قیمت پر وہ خرید رہے ہوتے ہیں آمد تھوڑی چیزیں مہنگی۔باہر کی بنی ہوئی اپنے روپ کو باہر بھجوانا یہ کونسی عقل کی بات ہے۔پچھلے دنوں مجھے ایک دعوت میں بیٹھنے کا موقع ملا میرے ساتھ ایک وزیر تشریف فرما تھے وہ اپنے ملک کے بڑے معزز وزیر تھے۔جب کوکا کولا پیش ہوئی تو میں نے ان سے گزارش کی کہ آپ کے ملک میں کوکا کولا پیتے ہوئے تو میرا دل بالکل تیار نہیں ہوتا اگر مجھے کوکا کولا کی بجائے کوکونٹ کا پانی مل جائے تو وہ اس سے بدرجہ ہا بہتر ہے۔آپ لوگ کیوں کو کونٹ کے پانی کو جو خدا نے بہت ہی عجیب نعمت آپ کو عطا فرمائی ہے چھوڑ کر ایسی ذلیل بے معنی سی چیز خرید رہے ہیں جو آپ کی صحت کے لئے بھی مضر ہے۔چنانچہ کوکونٹ کا پانی تو نہیں ملا لیکن اس بات کا یہ اثر ضرور پڑا کہ انہوں نے بھی کوکا کولا پینے سے