خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 68 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 68

خطبات طاہر جلدے 68 خطبہ جمعہ ۲۹/جنوری ۱۹۸۸ء اب میں طبی خدمات کا ذکر کرتا ہوں جو جماعت احمدیہ کی طرف سے اس ملک میں کی گئی ہیں۔یہ ملک جیسا کہ آپ بہتر جانتے ہیں بہت غریب ہے اور بہت سی ان چیزوں سے محروم ہے جو کہ صحت اور حفظان صحت کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔اس ملک کو طبی امداد کی اس سے زیادہ ضرورت ہے جو ا سے اب تک دی گئی ہے۔بہر حال احمدی ڈاکٹر ز ز بر دست اور حیرت انگیز کام کر رہے ہیں۔انہوں نے یہاں کے تمام طبقہ ہائے زندگی کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ میں نے کبھی اس حد تک کسی میڈیکل کوریا طبی شعبے سے متاثر ہوتے لوگوں کو نہیں دیکھا جتنا لوگ جماعت احمدیہ کے ڈاکٹرز اور ان کے عملہ سے متاثر ہیں۔ایک ممبر پارلیمنٹ نے پبلک میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمدی ڈاکٹر ز جس طرح خدمت کر رہے ہیں وہ نا قابل یقین اور حیرت انگیز ہے۔جو آپریشن وہ بغیر ضروری سہولیات اور بغیر مناسب آلات جراحی کے کر رہے ہیں اور جس تعداد میں مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں یہ دماغ چکر ا دینے والا معاملہ ہے۔کوئی یہ یقین نہیں کر سکتا کہ ایک انسان اس حد تک کام کر سکتا ہے۔آخر پر اس نے کہا کہ سب سے حیرت والی بات یہ ہے کہ اس کے ہاتھوں ایک مریض بھی موت کے منہ میں نہیں گیا۔یہ کس قدر عجیب معجزہ ہے !جو اس قسم کی باتیں کرتے ہیں میں نے ان کو پہلے بھی بتایا ہے اب بھی بتا تا ہوں کہ یہ اللہ کے فضل کا معجزہ ہے۔ہماری تعلیم ہے کہ ہم ہر کام شروع کرنے سے پہلے دعا کرتے ہیں۔پس ہر احمدی ڈاکٹر مریضوں کوصرف اس طبی علم کی بنا پر نہیں دیکھتا جو اس نے میڈیکل کالج میں حاصل کیا ہے بلکہ وہ مریضوں کی روحانی علم کے لحاظ سے بھی مدد کرتا ہے جو اس نے بحیثیت ایک ممبر جماعت احمد یہ ہونے کے حاصل کیا ہے تو وہ ان کیلئے دعا کرتا ہے۔وہ اللہ سے اس کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔اس کے مریضوں کی بے لوث خدمت اور بھر پور جذ بہ وقف اللہ کے حضور ایک خاموش دعا بن جاتی ہے۔یہ وہ بات ہے جس پر میں ضرور زور دونگا۔میں چاہتا ہوں کہ ہر احمدی میں یہ خوبی پیدا ہو جائے۔اگر آپ لوگوں سے محبت کریں گے، اگر آپ اخلاص اور بے غرضی کے ساتھ ذاتی اجر کو بالائے طاق رکھ کر ان کی خدمت کریں گے تب ان کی بہتری کیلئے خالص وقف اللہ کے حضور محبوب عمل بن جائیگا۔اس حالت میں اپنی خدمت کے ساتھ اگر آپ زبانی دعا نہ بھی کر رہے ہونگے تو آپ کی خدمت ایک خاموش دعا بن جائیگی جو اللہ کا فضل طلب کر رہی ہوگی۔تو یہ ہے وہ زائد خوبی احمد یہ طبی خدمات میں جو دوسری جگہ