خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 713
خطبات طاہر جلدے 713 خطبه جمعه ۲۱ /اکتوبر ۱۹۸۸ء ایسے استثناؤں کو چھوڑ کرے، ایسے مالی لین دین کی جراتیں اختیار کرنا جن کے متعلق اگر آپ تجزیہ کریں تو آپ کا نفس آپ کو یقین دلا دے گا کہ آپ جو اکھیل رہے ہیں اور ایسے حالات ہو سکتے ہیں کہ جس کے نتیجہ میں آپ لازماً بد دیانت بنیں گے اس کے سوا آپ کو چارہ کوئی نہیں ہے۔ایسی باتوں کی ، ایسے مالی معاہدوں کی جراتیں کرنا یا بددیانت کر سکتا ہے یہ فیصلہ کر لے کہ میں نے جو کچھ بھی ہے میں نے پیسہ ضرور لینا ہے اور اپنی بزنس چمکانی ہے اور یا پھر نہایت بیوقوف آدمی۔وہ ایک انگریزی کا محاورہ ہے الفاظ شاید مسیح یاد نہ ہوں مگر مضمون یہی ہے کہ The fools rush forth where angels fear to foot کہ وہ مقامات جہاں فرشتے بھی قدم رکھتے ہوئے جھجکتے ہیں اور خوف کھاتے ہیں بیوقوفوں کو دیکھو کس جرات سے آگے بڑھ کر ان مقامات پر قدم رکھتے ہیں تو یا وہ اس قسم کے بیوقوف ہیں جہاں قدم رکھتے ہوئے فرشتے بھی جھجک جاتے ہیں اور ڈرتے ہیں اور خوف کھاتے ہیں اور ان کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔تو ایسے بیوقوف بھی بنی نوع انسان کے لئے مصیبت بن جاتے ہیں تبھی بعض پاگلوں کو قید کیا جاتا ہے۔جسمانی طور پر تو ان کی قید کا ہم انتظام نہیں کر سکتے لیکن روحانی طور پر ان کے بداثرات سے جماعت کو بچانے کی جماعت کے نظام کو ضرور کوشش کرنی چاہئے۔خواہ یہ بددیانت ہوں، خواہ یہ انتہائی بیوقوف ہوں دونوں صورتوں میں جماعت کو قدم اٹھانے چاہئیں ایک تو یہ کہ معاشرے کی طرف سے ان پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ہر شخص کو ان کو سمجھانا چاہئے۔یہ برا منائیں گے، یہ بھاگیں گے ، یہ آپ کی دوستیاں ترک کریں گے، یہ سمجھیں گے آپ ان کے دشمن ہیں قطعاً پرواہ نہ کریں۔ان کی دوستی اور سچی دوستی کا تقاضا یہ ہے کہ ان کو سمجھا ئیں بار بار سمجھائیں کہیں کہ میاں! تم ہلاکت کے گڑھے کی طرف جا رہے ہو تم ، واپس نہیں آ سکو گے۔اس لئے ہمارا فرض ہے اور اگر یہ قرض مانگے تو ان کو قرض نہ دیا جائے۔ایسے لوگوں کو قرض دینا ان کو مزید ہلاک کرنا ہے۔یہ آپ کے پاس مدد کے لئے آئیں کہ ہمیں فلاں بینک سے قرضہ لے دو آپ ہرگز نہ قرضہ لے کر دیں اور جہاں تک ان کے خاندان میں یا باہر ان پر اثر رکھنے والے لوگ ہیں ان کو بر وقت تنبیہ کرنا آپ کا کام ہے۔اس وقت یہ بھجنا کہ جی ! ہمارا نام برا ہو جائے گا، ہمیں لوگ کیا کہیں گے چپ کر کے بیٹھے رہو یہ تو آپ کی بددیانتی ہے ، ان کی بد دیانتی کو اپنی بددیانتی کیوں بناتے ہیں۔ایک اور بد دیانت بن رہا ہے شخص اور آپ بیٹھے بٹھائے مفت میں خود بددیانت بن جاتے ہیں کیونکہ آپ کی بددیانتی نظام جماعت