خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 52 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 52

خطبات طاہر جلدے 52 59 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۸۸ء جو ساتھ تھا اس نے اشرفیوں کی تھیلی اس بوڑھے کو پیش کر دی۔بوڑھے نے جواب دیا کہ بادشاہ سلامت ! آپ تو کہتے تھے کہ میں اگلے سال تک شاید زندہ نہ رہوں دس سال کے بعد پھل لگتا ہے محنت کو۔دیکھو میرے اللہ کا کتنا احسان ہے کہ میری محنت کو تو ابھی پھل لگ گیا۔بادشاہ کے منہ سے پھر زہ نکل گیا اور وزیر نے دوسری تحصیلی پیش کر دی۔دوسری تحصیلی پیش ہونے پر وہ واہ واہ کر اٹھا اس نے کہا اللہ تیری شان میں کیسے تیری حمد کے گیت گاؤں دنیا کی محنت کو تو سال میں ایک دفعہ پھل لگتا ہے میری محنت کو تو دو دفعہ پھل لگ گیا ہے۔بادشاہ نے پھر زہ کہا اور وزیر نے تیسری تحصیلی پیش کی اور فور اوز مرکوکہا کہ دوڑو یہاں سے یہ بوڑھا ہمیں لوٹ جائے گا کچھ نہیں چھوڑے گا ہمارے خزانے میں۔لیکن خدا آپ کی قربانیوں کی اداؤں پر جب زہ کہتا ہے تو اسے دوڑنے کی ضرورت نہیں۔آپ تمام عمر خدا کے شکر کے گیت گاتے رہیں اور لَا زِيدَنَّكُمُ (ابراهیم (۸) کا وعدہ خدا کو یاد آتار ہے تب بھی اس کے خزانے ختم نہیں ہو سکتے ناممکن ہے کہ اس کی عطاؤں کا اختتام ہو جائے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے تم جو چاہتے ہو مانگ لو تمہارے ذہن میں دونوں جہان کا جو تصور ہے وہ سب کچھ مانگ لو اور خدا تمہیں سب کچھ عطا کر دے تب بھی خدا کے خزانوں میں اتنی کمی بھی نہیں آئے گی ایک عظیم الشان سمندر میں تم سوئی کو بھگو کر نکال لو تو اس کے ناکے کے ساتھ جو پانی لگا ہوا ہوتا ہے جتنا وہ پانی سمندر میں کمی کرتا ہے خدا کے خزانوں میں اتنی بھی کمی نہیں آئے گی۔کیسا عظیم الشان آقا ہے زہ کہنے والا اور ساتھ خود یہ کہتا ہے لَا زِيدَنَّكُمْ میرا وعدہ ہے میں ضرور تمہارے ہر شکر کے جذبے کو قبول کرتا ہوا مزید عطا کرتا چلا جاؤں گا، مزید عطا کرتا چلا جاؤں گا۔خدا اس جماعت کو ہمیشہ زندہ رکھے اور ہمیشہ شکر کے جذبوں کو ہم اس طرح ادا کریں کہ ہماری روح، ہمارادل، ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ خدا کے شکر میں ڈوب کر خدا کی محبت میں فنا ہو جائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب کی درخواست آئی ہے اس لئے جمعہ اور عصر کی نماز کے معاً بعد ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔ا۔ایک ہمارے احمدی دوست مکرم ضیاء اللہ صاحب جنہوں نے حضرت خلیفہ امسح الثالث